Courtesy: اردوپوانٹ

پاکستان میں 4.5 جی ٹیکنالوجی براڈ بینڈ کی شکل میں تو دستیاب ہے مگر موبائل فونز صارفین کے لیے پہلی بار ایک کمپنی نے اسے متعارف کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ٹیلی نار پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 4.5 جی موبائل نیٹ ورک متعارف کرا رہی ہے جو کہ صارفین کو انتہائی تیز رفتار ڈیٹا نیٹ ورک کی سہولت فراہم کرے گا۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

کمپنی کے مطابق یہ جدید ایل ٹی وی نیٹ ورک کو مزید تیز کرنے کی جانب قدم ہے اور اس وقت اس کے 80 فیصد صارفین تھری یا فورجی استعمال کررہے ہیں اور یہ نئی ٹیکنالوجی کسی سنگ میل سے کم نہیں۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہم نے 4.5 جی کو متعارف کرا دیا ہے جو کہ مستقبل میں فائیو جی کی جانب سے بڑھنے کے لیے پل بنے گی۔

اس ٹیکنالوجی سے صارفین کو تیز تر اپ لوڈنگ اور ڈائون لوڈنگ اسپیڈ کے ساتھ دیگر ویب سروسز کی اسپیڈ میں نمایاں تیزی محسوس ہوگی، تاہم موبائل آپریٹر کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ 4.5 جی میں ڈائون لوڈ یا اپ لوڈنگ اسپیڈ کیا ہوگی۔ اس کمپنی کے تمام 4 جی صارفین کو اس نئی ٹیکالوجی کی تیز تر رفتار مطابقت رکھنے والے فونز میں خودکار طور پر مل جائے گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ 4.5 جی فیچرز کو کراچی، لاہور، راولپنڈ یاور اسلام آباد میں ایکٹیویٹ کیا جاچکا ہے۔۔