دنیا بھر کے ائرپورٹوں سے اکثر یہ خبریں سامنے آتی رہتی ہیں کے کسی مسافر کے سامان سے، یا لباس اور جوتوں وغیرہ سے کوئی ممنوعہ شے پکڑ لی گئی، لیکن ابوظہبی کے ائرپورٹ پر یہ منفرد واقعہ بھی پیش آ گیا ہے کہ دو مسافروں کے پیٹ سے بیش قیمت ہیرے برآمد کر لئے گئے ہیں خلیج ٹائمز کے مطابق یہ دونوں عرب شہری800 گرام ہیروں کو پیٹ میں چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ان ہیروں کی مالیت 235000 ڈالر بتائی گئی ہے۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

کسٹمز اہلکاروں کا کہنا تھا کہ انھوں نے ابوظہبی انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ایک مسافر کا معمول کے مطابق سکین کیا تو اس کے پیٹ میں ہیروں کی موجودگی کا علم ہوا۔ اسی دوران اس کا ساتھی باہر نکل چکا تھا اور ٹیکسی کے پاس پہنچ چکا تھا، لیکن فوری طور پر اسے بھی گرفتار کر لیا گیا۔دوران تفتیش ان ملزمان اپنے دفاع میں ایک ایسا دلچسپ مﺅقف اختیار کیا کہ تفتیش کار بھی مسکرائے بغیر نا رہ سکے۔ ملزمان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ہیروں کی خریداری قانونی طریقہ سے کی تھی لیکن انہیں خدشہ لاحق تھا کہ جہاز میں انہیں کوئی لوٹ لے گا لہٰذا محض اس خدشے کے پیش نظر انہوں نے جہاز میں بیٹھنے سے قبل ہیرے نگل لیے۔

Courtesy: ڈیلی پاکستان