فیس بک کے پیچھے مرکزی خیال لوگوں کیساتھ تعلقات قائم کرنا ہے لیکن 13 سال کے عرصے میں فیس بک کے ذریعے بات چیت کرنے سے لے کر تقریباً تمام ہی فیچرز میں بہت تبدیلیاں لائی گئی ہیں اور اب بچھڑ جانے والے ’پارٹنرز‘ اور دوستوں کے دوستوں کیساتھ رابطہ بھی انتہائی آسان ہے۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

اگرچہ فیس بک کے ذریعے لوگوں کیساتھ تعلقات بنائے جا سکتے ہیں لیکن جب بھی کوئی چاہے تو کسی کیساتھ تعلق ختم بھی کر دیتا ہے اور بدقسمتی سے جب ایسا ہو تو یہ معلوم بھی نہیں ہوتا کہ کس دوست نے آپ کو فرینڈ لسٹ سے خارج کر دیا ہے تاہم اب آپ انتہائی آسان طریقے سے اس بارے میں جان سکتے ہیں۔

یہ انتہائی مشکل کام گوگل کے کروم براﺅزر پر صرف ایک ایکسٹینشن انسٹال کرنے سے ہی ہو جاتا ہے جس کا نام ہے ”Who Deleted Me“۔ جبکہ آئی فون اور اینڈرائڈ کیلئے یہ ایپلی کیشن کے طور پر بھی دستیاب ہے۔ یہ براﺅزر ایکسٹینشن اور ایپلی یکشن آپ کی فرینڈ لسٹ پر ہمہ وقت نظر رکھتی ہے اور جب بھی کوئی آپ کو فرینڈ لسٹ سے خارج کرتا ہے تو آپ کو نوٹیفکیشن کے ذریعے اس ”غدار“ کے بارے میں بتا دیا جاتا ہے۔

Courtesy: ڈیلی پاکستان