دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے اور ایک مرتبہ فواد عالم کے قومی ٹیم سے اخراج پر ٹوئٹر پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ اوسط اور بہترین فٹنس کے حامل فواد عالم کو ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں انتخاب کے لیے نظر انداز کردیا گیا ہے۔

مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد قومی ٹیم کو مڈل آرڈر میں تجربہ کار بلے بازوں کی ضرورت تھی جس کے پیش نظر دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے 32 سالہ فواد عالم ایک مضبوط امیدوار نظر آتے تھے لیکن ٹیم میں تجربہ کار بلے بازوں کی عدم موجودگی کے باوجود بائیں ہاتھ کے بلے باز کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

فواد عالم کو ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر ٹوئٹر پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار سے سوموٹو ایکشن لینے کا بھی مطالبہ کردیا۔

اسد ہاشم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ فواد عالم کی ٹیم میں واپسی کا واحد راستہ صرف ایک ہے کہ اگر چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اس معاملے کا نوٹس لیں۔

اس معاملے پر لوگ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کی ٹیم میں شمولیت پر بھی نالاں نظر آئے اور کچھ لوگوں نے فواد عالم کے ڈومیسٹک ایوریج کا امام کی اوسط سے موازنہ بھی کیا۔

کرکٹ کے مشہور تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر قومی ٹیم کا انتخاب پسند اور ناپسند کی بنیاد پر ہوتا ہے تو ڈومیسٹک کرکٹ کے انعقاد کا کیا فائدہ؟۔

کرکٹ کے غیرملکی تجزیہ نگار ڈینس فریڈ مین بھی اس معاملے پر تبصرہ کیے بنا نہ رہ سکے اور انہوں نے فواد عالم کے قومی ٹیم سے اخراج پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔

تو کچھ لوگوں نے فواد عالم کے اعدادوشمار کا احوال لکھ کر انضمام الحق کو آئینہ دیکھنے کی کوشش کی۔

تجربہ کار بلے باز کو ٹیم کا حصہ نہ بنائے جانے پر بعض لوگوں نے اسے اثرورسوخ نہ ہونے یا کسی بڑے آدمی کا بیٹا نہ ہونے کا نتیجہ قرار دیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیئے:-

comments

Related Posts

اداروں کو مداخلت نہیں کرنا چاہیے

Courtesy: ڈان نیوز پیپلز پارٹی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ صرف اس بات کا ...
Read more »

دنیا کا پہلا بینک جو روبوٹ چلاتے ہیں

Courtesy: ڈان نیوز لگتا ہے بہت جلد مالی مشیروں کی ضرورت ختم ہوجائے گی کیونکہ یہ کام اب روبوٹ کریں گے۔کم ...
Read more »

چیف جسٹس کا بصارت سے محروم وکیل کو جج نہ منتخب کرنے کا نوٹس

Courtesy: ڈان نیوز چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے مبینہ طور پر بصارت سے محروم وکیل یوسف ...
Read more »

اہلیہ کی تدفین کے اگلے ہی روز بش سینئر ہسپتال منتقل

Courtesy: ڈان نیوز امریکا کے سابق صدر، 93 سالہ جارج ڈبلیو بش کو ان کی اہلیہ باربرا بش کی تدفین کے ...
Read more »

چینی کمپنیز میں صنفی تعصب، انسانی حقوق کی رپورٹ میں شدید تنقید

Courtesy: ڈان نیوز ہانگ کانگ: ای کامرس کی کمپنی علی بابا سمیت چین کی دیگر بڑی کمپنیوں کو ملازمت کے اشتہارات ...
Read more »