Courtesy: اردو پوانٹ

حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں قائم تمام سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں‘ سکولز‘ کالجز کی کینٹینز پر اچانک چھاپے مارے اور وہاں پر فروخت ہونیوالی اشیاء کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تمام افسران کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیاکہ جن مشروبات وغیرہ پر حکومت نے پابندی لگائی ہے کوئی بھی کینٹین کا مالک اس پابندی کی خلاف ورزی کرتا پایا جائے اس کیخلاف فوری کارروائی کی جائے،ذرائع کے مطابق مریضوں اور ان کے لواحقین ، سکولزو کالجز کے بچوں کو معیاری اور اچھی اشیاء فراہم کی جاسکے ،حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ بعض کینٹین مالکان غیر معیاری اشیاء فروخت کررہے ہیں جس کی وجہ سے بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن