Courtesy: اردوپوانٹ

با لی وڈ کے اداکار ویوک اوبرائے کا کہنا ہے کہ کوئی بھی زبان کسی بھی انسان کو پرکھنے کا پیمانہ نہیں ہے ۔اداکار ویوک اوبرائے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس سال انہوں نے ساوتھ انڈین فلمیں کیں ہیں جن کو 6 زبانوں میںمکمل کرنے کے دوران انہیں یہ احساس ہوا کوئی بھی زبان کسی بھی فرد کی جانچ نہیںکرسکتی اور اس نقطہ نظر کو درست کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اداکار ویوک اوبرائے نے 2016 میں فلم ’’بنک چور‘‘ کی تھی اور اس کے بعد اب وہ ٹی وی ریالٹی شو’’انڈین بیسٹ ڈرامے باز‘‘ میں اداکارہ ہماقریشی کے ساتھ جج کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن