Courtesy: اردو پوانٹ

پنجاب آئی ٹی بورڈ کے پولیو مہم کیلئے تیار کردہ نظام کے تحت اب تک چھ کروڑ بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کی جا چکی ہے جو دنیا کی سب سے بڑی پولیو مہم ہے۔اس نظام کا آغاز ستمبر2016ء میں ہوا تھا ۔ پنجاب کے سات اضلاع میں اگست 2018ء تک 35لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی گئی تھی جو ستمبر کے مہینے میں بڑھ کر 43لاکھ 61ہزار تک پہنچ گئی۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی ڈاکٹر عمر سیف کو آج یہاں ایک جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔پولیو سٹاف کو سمارٹ ایپلی کیشن پر مبنی سمارٹ فون فراہم کئے گئے ہیں۔ اس ایپلی کیشن سے مقامی انتظامیہ کیساتھ ساتھ ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف جیسے ادارے بھی پولیو مہم بارے حقیقی اعداد وشمار سے آگاہ رہ سکتے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب کے پولیوکے زیادہ حساس علاقوں میں پولیو سٹاف میں نو ہزار موبائل فون تقسیم کئے گئے۔لاہور اور راولپنڈی کے اضلاع میں 7ہزار سمارٹ فون پولیو سپروائزرز اور موبائل ٹیموں کو فراہم کئے گئے۔جبکہ مظفرگڑھ، ملتان ِ ڈی جی خان،راجن پور اور رحیم یار خان میں تقریباً دو ہزار موبائل فون صرف سپروائزرزمیں تقسیم کئے گئے۔