تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب معصوم نہیں رہے۔

ماڈل ٹاؤن آپریشن کے دوران پولیساہکار نہتے شہریوں کا قتل عام کرتے رہے لیکن وزیر اعلیٰ کے کانوں تک جوں تک نہ رینگی۔جبکہ وزیر اعلیٰ نے پولیس حکام کو فائرنگ روکنے کا حکم بھی نہ دیا۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس قتل عام میں برابر کے شریک ہیں۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب فی الفور اپنے منصب سے مستعفی ہوں۔

Courtesy: جاوید چودھری ڈاٹ کام