Courtesy: اردوپوانٹ

برطانیہ کے میں برسٹل چلڈرن ہسپتال میں پیدائش کے دوسرے دن دل کا دورہ پڑنے پر بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کر دی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آپریشن سے پیدا ہونے والاجیکب انگلبائی نامی بچہ غالباً شکم مادر میں ہی اس عارضہ سے دوچار تھا اور پیدا ہونے کے بعد اسے سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہایک ایسی کیفیت ہے جو10ہزار بچوں میں سے کسی ایک میں ہوتی ہے اورکچھ لوگ اسے دل کے دورے سے بھی تعبیر کرتے ہیں۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

شدید تکلیف کے باعث پیدائش کے ایک ہی دن بعد بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی۔ اس دوران بچے کو دل کا ایک اور دورہ پڑا جس سے اس کے دماغ کو بھی 50 فیصد نقصان پہنچا۔ اب یہ بچہ کافی حد تک معذور نظر آرہا ہے اور اس کی ہر وقت دیکھ بھال ضروری بڑھگئی ہے تاہم یہ کام کافی خرچ طلب ہے ، بچے کے والد نے لوگوں سے عطیات کی اپیل کردی ہے۔