Courtesy: اردو پوانٹ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 11اکتوبرکو موٹاپے کا عالمی دن منایاگیا،اس دن می مناسبت سیموٹاپے کے نقصانات کے حوالے سے شعورو آگاہی کے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔طبی ماہرین نے بتایاکہ موٹاپے کی وجہ سے بلڈ پریشر اور جوڑوں کے درد جیسی مہلک بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں۔موٹاپے کی وجہ سے ریڑھ اور گردن کے مہرے بھی کمزور ہوجاتے ہیں جبکہ کولیسٹرول کی زیادتی کے باعث پتے میں پتھر کا بننا بھی موٹاپے کے نقصانات میں سے ہے۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

ماہرین نے کہاکہ موٹاپے سے شوگر کا مرض لاحق ہونے بھی خطرہ ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ موٹاپا انسولین کی پیداوار کم کردیتا ہے جس کی وجہ سے شوگر ہو جاتی ہے۔ماہرین نے بتایا کہ روزانہ واک معمول بنانے ، فاسٹ فوڈ اور کولڈ ڈرنکس سے اجتناب اور سونے سے دو گھنٹے قبل کھانا کھانے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔