Courtesy: اردوپوانٹ

ابو ظہبی کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈرائیورز کے لیے نئی پارکنگ سروس متعارف کروا دی گئی ہے۔ جو لوگ ابو ظہبی سے باہر دیگر اماراتی ریاستوں میں مقیم ہیں اور کسی کام کے سلسلے میں اس ریاست میں آنا چاہتے ہیں تو وہ اپنا پارکنگ پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے اُنہیں ابوظہبی آنے کی ضرورت نہیں، بس اپنے موبائل سے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے فراہم کردہ نمبر 3009 پر ٹیکسٹ میسج بھیجنا ہو گا۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس ٹیکسٹ میسج کا فارمیٹ بھی دیا گیا ہے جو اس طرح سے ہے:<< city and plate code >> space << plate number for visitor >> space << sector >> space << duration >> ہر ریاست کے لیے سٹی کوڈ بھی دیئے گئے ہیں۔ ابو ظہبی کے لیے AUHلکھنا ہو گا، دُبئی کے لیے DXB ، شارجہ کے رہائشیوں کے لیے SHJ، عجمان کے لیے AJM، فجیرہ کے لیے FUJ، اُم القوین کے لیے UAQ اور راس الخیمہ کے لیے RAK لکھنا پڑے گا۔ مواقف پرمٹ چار گھنٹوں کے لیے قابلِ عمل ہوں گے۔ اس نوعیت کے پرمٹس کا آغاز رات دو بجے سے ہو گا اورصبح سویرے 6بجے ختم ہو جائے گا۔ جو لوگ ان مخصوص اوقات کے لیے پرمٹ حاصل نہیں کریں گے، اُنہیں ٹریفک جرمانوں کا سامنا کرنا ہو گا۔