Courtesy: اردو پوانٹ

رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ فرید صلاح نے کہا ہے کہ پولیو مہم میں فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دینے والے ملازمین جہاد کر رہے ہیں، یہ لوگ ہمارا سرمایہ ہیں اور ہمیں ان لوگوں کی قدر کرنی چاہئے۔ وہ بدھ نیو سرکٹ ہائوس مانسہرہ میں پولیو ورکرز میں شیلڈ، کیش انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

اس موقع پر کو ڈپٹی کمشنر مانسہرہ یاسر علی خان کے علاوہ ڈاکٹر یاسر، ڈاکٹر ناصر ربی اور محمد عارف خان بھی موجود تھے جنہوں نے پولیو ورکر، ایریا انچارج اور سیکورٹی اہلکاروں سمیت محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ مقررین نے پولیو مہم میں ڈاکٹر شہزاد علی خان کی کاوشوں پر بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خلاف جہاد ہمارا قومی فریضہ ہے۔