وزیراعظم ہاؤس کا باورچی کرامت علی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرامت علی کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا، کرامت علی پر الزام ہے کہ اس نے نوکری کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے۔ زرائع کے مطابق کرامت علی نے اپنے ایک ساتھی ممتاز علی کیساتھ مل کر اوجی ڈی سی ایل کے جعلی بھرتی کے لیٹر بنائیاور سادہ لوح شہریوں سے جعلی بھرتی لیٹر کے ذریعے لاکھوں روپے بٹورے۔ کرامت علی سے مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

Courtesy: ڈیلی پاکستان