Courtesy: ڈان نیوز

سام سنگ نے خاموشی سے ایک نیا اور سستا اسمارٹ فون فروخت کے لیے پیش کردیا ہے اور ایسی ڈیوائس آپ نے پہلی کبھی کسی اور کمپنی نہیں دیکھی ہوگی۔درحقیقت یہ نیا اسمارٹ فون سام سنگ یا کسی بھی کمپنی کے ٹچ اسکرین فونز سے بالکل مختلف ہے کیونکہ یہ ایسا اسمارٹ فون ہے جس میں آپ انٹرنیٹ کنکٹ نہیں کرسکتے۔جی ہاں واقعی سام سنگ کا نیا گلیکسی جے 2 پرو کو کمپنی نے دانستہ طور پر انٹرنیٹ سے منسلک ہونے سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

یہ فون کمپنی کی جانب سے طالبعلموں اور بزرگ افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔سام سنگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس نئے فون میں موبائل ڈیٹا جیسے تھری جی، ایل ٹی ای اور وائی فائی کو بلاک کردیا گیا ہے جس کا مقصد طالبعلموں کو اپنی تعلیم پر توجہ دینے میں مدد دینا ہے (انٹرنیٹ اور ایپس میں ان کا دھیان بٹنے کا خطرہ جو ہوتا ہے)، اسی طرح یہ فون ایسے بزرگ افراد کے لیے بھی بہترین ہے جنھیں آن لائن جانے میں کوئی دلچسپی نہیں۔یعنی گوگل، انسٹاگرام، ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب اور دیگر ہر قسم کی ایپس اور آن لائن سروسز اس فون پر دستیاب نہیں۔

تاہم اس فون سے کالز کی جاسکتی ہیں، ایس ایم ایس بھیجے جاسکتے ہیں، تصاویر اور ویڈیوز لی جاسکتی ہیں، غرض ہر وہ کام ممکن ہے جو آف لائن کیا جاسکتا ہے۔اس فون میں 5 انچ کی کیو ایچ ڈی امولیڈ ڈسپلے، 1.4 گیگا ہرٹز کواڈ کور پراسیسر، 1.5 جی بی ریم، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ (کوئی انٹرنل اسٹوریج نہیں) اور 2600 ایم اے ایچ بیٹری۔اس کے بیک پر 8 میگا پکسل جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔اس کی قیمت 185 ڈالرز (19 ہزار پاکستانی روپے کے لگ بھگ) رکھی گئی ہے اور یہ فی الحال صرف جنوبی کوریا میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔