Courtesy: اردوپوانٹ

پاکستان تیل و گیس کی پیداوار میں خود کفیل ہونے والا ہے؟ آئندہ 48 گھنٹوں میں خوشخبری ملنے کی توقع، ایگزون موبل اور ای این آئی کراچی کے قریب گہرے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش جاری، ذخائر دریافت ہونے کا قوی امکان۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے قریب گہرے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اس سلسلے میں بڑے اسٹیشن مدرآف آل رگز کو آلات کی سپلائی کے لیے جہاز کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) پر گزشتہ دنوں پہنچے۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ کراچی کے ساحل سے 230 کلومیٹر دور واقع بڑے اسٹیشن مدرآف آل رگز کو آلات پہنچانے کے لیے جہاز کے پی ٹی پہنچ چکے ہیں۔ علی زیدی نے لکھا کہ تیل کی تلاش کے لیے ایگزون موبل اور ای این آئی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔نہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی پیمانے پر تیل و گیس کی تلاش کے لیے دعاگو ہیں، انشاء اللہ بڑی خبر ملے گی۔

جبکہ ایگزون موبل اور ای این آئی نے کراچی کے قریب سمندر میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کا کام شروع بھی کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹے بہت اہم ہیں۔ اگلے 48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری ملنے والی ہے۔ امکان ہے کہ پاکستان تیل و گیس کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائے گا۔ پاکستان کی سمندری حدود میں ذخائر دریافت ہونے کا قوی امکان ہے۔ اگر تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہو گئے تو پاکستان نہ صرف تیل و گیس کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائے گا، بلکہ دوسرے ممالک کو تیل و گیس فروخت کرکے کثیر زرمبادلہ بھی کما سکے گا۔