Courtesy: اردوپوانٹ

سلکرک ریکس نسل کی بلیاں دوستی کا برتاؤ کرنے والی اور ساتھ کھیلنے والی ہوتی ہیں لیکن پومپس البرٹ کی شکل دیکھ کر آپ کو بالکل بھی یقین نہیں آئے گا کہ یہ سلکرک ریکس نسل سے ہوسکتا ہے۔اس کی غضب ناک شکل دیکھ کر آپ کو یہی لگے گا کہ اس سے زیادہ غصہ ور بلا کوئی نہیں ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ پومپس انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہے۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

پومپس کے مالک نے 2014 میں اس کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا تھا۔ ایک سال بعد اس کے فالوور کی تعداد 40 ہزار سے زیادہ اور آج یہ تعداد 2 لاکھ 28 ہزار ہے۔ پومپس پر انٹرنیٹ کے کئی پلیٹ فارمز، جیسے بز فیڈ اور پیپل میگزین میں مضامین شائع ہو چکے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ پہلے پومپس کسی کو زیادہ پسند نہں آتا تھا۔ ایک جوڑے نے تو اسے اپنانے سےا نکار کر دیا تھا۔

پومپس البرٹ کو مائیک اور سوسن سنگلٹن نے اپنایا اور یہ سالٹ لیک سٹی، یوٹاہ میں ان کے دفتر میں رہنے لگا۔ پومپس کے بال مشہور سائنسدان البرٹ آئن سٹائن سے ملتے تھے تو مائیک نے اسے البرٹ کا نام دے دیا۔ کچھ دنوں بعد پومپس کے مالک نے اس کا چہرہ دنیا کو دکھانے کا فیصلہ کیا۔ پومپس کا چہرہ غصے میں بھرا ہی کیوں نہ ہو۔ اس کے چاہنے والوں کو یہی پسند ہے۔ اگر پومپس آپ کو بھی پسند آیا ہے تو آپ بھی یہاں کلک کر کے اس کا انسٹاگرام اکاؤنٹ فالو کر سکتے ہیں۔