سعودی عرب کے علاقے تبوک میں باپ نے3 بچوں کو مکان کی کھڑکی سے پھینکنے اور جلانے کی دھمکی دی۔ پولیس نے کاررروائی کر کے باپ کو گرفتار کر لیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق باپ کے دھمکانے کے بعد تینوں بچے تھانے پہنچ گئے اور باپ کے خلاف شکایت درج کرائی، جب واقعے کی تفصیلات گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز تک پہنچیں تو انہوں نے فوراً بچوں کو بازیاب کرانے کا حکم دیا اور باپ کی گرفتاری کے آڈرز جاری کیے۔

تاہم پولیس نے کارروائی کر کے بچوں کے باپ کو گرفتار کر کے تھانے میں بند کر دیا اور مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ باپ کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے اور وہ اس سے پہلے خودکشی کی بھی کوشش کر چکا ہے۔

Courtesy: ڈیلی پاکستان