لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ ہاشم آملا جم کر کھیلے اور انہوں نے میچ کے دوران بھی اچھا کردار نبھایا ہے، آج کا میچ جیت کر ہم نے سیریز کو زندہ رکھا ہے۔ آزادی کپ کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم کو شکست دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ وکٹ کافی سلو تھی اور ہم کل کی غلطیاں دوبارہ نہیں دہرانا چاہتے تھے ، اسی لئے پچھلے میچ کی نسبت آج بولنگ اچھی ہوئی ہے۔ آج کے میچ میں ہاشم آملہ اور پریرا نے اچھے کردار ادا کیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہماری ٹیم آئندہ میچ میں بھی اچھا پرفارم کرے۔

Courtesy: ڈیلی پاکستان