Courtesy: اردو پوانٹ

سموگ کے خطرے اور اس سے بچائو کیلئے البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام جمعرات کے روز مین مارکیٹ ، گلبرگ میں آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ البیراک ٹیم کی نمائندگی جنرل منیجر آپریشنز عثمان نوری نے کی۔آگاہی مہم کا مقصد شہریوں کو لاہور میںبڑھتے سموگ کے خطرے ، اس سے متعلق مہلک بیماریوں اور اس سے بچائو کیلئے ضروری حفاظتی اقدامات پر آگاہی دینا تھا۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

البیراک کمیونیکیشنز ٹیم نے کیمپ لگا کر شہریوں کو سموگ اور اس کے مضر اثرات سے بچائو کیلئے شعورو آگاہی فراہم کی اور اس کے بچائو کیلئے البیراک کے فراہم کردہ معلوماتی پمفلٹس اور فیس ماسک تقسیم کئے جبکہ فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے فیس ماسک کے استعمال پر زو ربھی دیاگیا۔اس موقع پر جی ایم آپریشنز عثمان نوری کا کہنا تھا کہ شہری کچرے کو آگ لگانے سے اجتناب کریںاورد ھواں چھوڑتی گاڑیوں کا استعمال بھی کم سے کم کریںتاکہ لاہور میں سموگ اور دھوئیں کی مقدار کو قابو کیا جا سکے۔

بعدازاں، مین مارکیٹ گول چکر پر شجرکاری مہم کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں البیراک ٹیم نے سپیرئیر یونیورسٹی کے طلباء کے ہمراہ پودے لگائے اور شجرکاری کی اہمیت و افادیت پر روشنی بھی ڈالی۔ سرگرمی کے اختتام پر شرکاء کے ہمراہ آگاہی واک بھی کی گئی۔ البیراک منیجر کمیونیکیشنز نعیمہ سعید، منیجر آپریشنز سحرش ادریس، اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود اور سلمان اعجاز آگاہی سرگرمی میں موجود تھے۔