Courtesy: اردو پوانٹ

دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پا کستان میں بھی ہڈیوں کے امراض کا عالمی دن’’ورلڈ آ رتھر ا ئٹس ڈے‘‘ پرسوں جمعہ کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گاجبکہ اس موقع پرفیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی نیز حکومت پاکستان ، محکمہ صحت پنجاب، روش، پاکستان سوسائٹی برائے ریوما ٹولوجی ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ،

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

آرتھرائٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ،آرتھو پیڈک کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن اور بعض دیگر طبی ، سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے خصوصی سیمینارز ،کانفرنسز، ورکشاپس ، مذاکروں ، مباحثوں کا اہتمام کیاجائیگا جس میں ہڈیوں کے امراض ، جوڑوں کے درد کے مریضو ں کی تعداد میں اضافہ ، آرتھرائٹس کی ابتدائی علامات ، وجوہات ، علاج ، تدارکی اقدامات ، پرہیز و دیگر امور پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی ۔ اس ضمن میں منعقدہ تقریبات سے شعبہ ریومو ٹالوجی ، آرتھو پیڈک سے تعلق رکھنے والے ماہرین طب بھی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر الیکٹرانک و پر نٹ میڈیا عوام میں ہڈیوں کے بڑھتے ہوئے امراض کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے خصوصی ڈاکومنٹریز نشر اور مضامین شائع کرے گا ۔