Courtesy: ایکسپریس

قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم بچی زینب کے قاتل عمران علی نے مزید3 ملزمان کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ملزم کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل میں 10 نکات اٹھائے گئے، ملزم نے موقف اپنایا کہ اس کے ساتھ جرم کے ارتکاب میں حافظ سہیل احمد قادری، اویس احمد آفریدی اور عامر منظور بھی ملوث تھے، اس حوالے سے جے آئی ٹی کو بھی آگاہ کیا۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

اسے اقبال جرم کیلیے 25لاکھ روپے کا لالچ دیا گیا اور کہا گیا کہ اسے عدالت سے صرف 2 یا 3 سال کی سزا ملے گی، جبکہ مدعی مقدمے کی طرف سے ابتدا میں پیش ہونے والے وکیل آفتاب باجوہ نے گفتگو میں کہا کہ میں تو شروع سے ہی یہ کہہ رہا ہوں کہ اس واقعے میں 22 افراد ملوث ہیں، ان سب کے خلاف تحقیقات کی جائے۔