Amina Javed
Amina Javed

آمنہ جاوید صداقت کلینک میں کلینکل سائیکالوجسٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے ۲۰۱۵ میں، کلینکل سائیکالوجی میں، سینٹر فار کلینکل سائیکالوجی، پنجاب یونیورسٹی سے ایم-ایس مکمل کیا۔ انہوں نے ۲۰۱۳ میں سینٹر فار کلینکل سائیکالوجی، پنجاب یونیورسٹی سے بی-ایس مکمل کیا۔

آمنہ تربیتی کلینکل سائیکالوجسٹ کے طور پر، میو ہسپتال کے چائلڈ سائیکیٹری وارڈ میں خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ اس دوران انہوں نے نفسیاتی مسائل میں مبتلا بچوں کا تفصیلی معائنہ اور علاج کیا۔ وہ گنگا رام ہسپتال میں بھی تربیتی سائیکالوجسٹ کے طور پر کام کر چکی ہیں۔ انہیں سوشل ویلفیئر کمپلیکس، ٹائون شپ، لاہور: چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیر بیورو-لاہور، فائونٹین ہاؤس-لاہور اور لونگ انسٹیٹوٹ فارسلو لرنرز، میں کام کرنے کا بھی تجربہ ہے۔ انہیں اپنی تربیت کے دوران این-ایل-پی، ہپنوسس اور ٹرانسیکشنل انیلیسس کی ورکشاپ میں حصہ لینے کا موقع ملا۔ انہوں نے سی-بی-ٹی، آر-ای-بی-ٹی، بہیوییر تھراپی میں بھی تربیت حاصل کی اور انکو ڈائلیکٹکل تھراپی میں دلچسپی ہے۔ انہوں نے دو ریسرچ پروجیکٹس بھی کیے ہیں۔ ایک پروجیکٹ، ساِئبر بلنگ، رزیلینس، سائکیلوجیکل ڈسٹرس اور سائکیلوجیکل ویل بینگ اور دوسرا پرفیکشنیزم، انکڈیشنل سیلف اسپٹنس اینڈ ڈبیلیٹیٹنگ ایموشنز ہے۔ وہ ریسرچ اسسٹنٹ کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔

انکا تعلق لالہ موسی، گجرات سے ہے۔ انکو موسیقی سننا اور تھرلنگ کام کرنے پسند ہیں۔ انہیں تخلیقی کام کرنے میں دلچسپی ہے اور وہ فوٹوز اور ویڈیوز کی ایڈیٹنگ کرنا بھی پسند کرتی ہیں۔ انکے کمپیوٹر سکلز اچھے ہیں۔