Iqra Tariq
Iqra Tariq

اقراء طارق صداقت کلینک میں بطور ماہرِ نفسیات اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے لاہور گیریژن یونیورسٹی سے اپلائیڈ سائیکالوجی میں ایم-ایس-سی کی اور ڈیفینس ڈگری کالج لاہور سے گریجویشن کی تعلیم حاصل کی۔

انہوں نے ٹرننگ پوائنٹ میں اوٹیسٹک بچوں اے-ڈی-ایچ-ڈی اور ذہنی صلاحیتوں میں کمزور بچوں کے ساتھ کام کیا ہے۔ وہ پیشہ ورانہ تھراپی، کشیدگی کے انتظام، آٹزم، آرٹ تھراپی، پوزیٹیو سائیکالوجی اور ذہنی صلاحیتوں میں مبتلا امراض سے متعلق ورکشاپ میں حصہ لے چکی ہیں۔ لاہور جنرل ہسپتال میں انہوں نے عصمہ گل کی نگرانی میں بے چینی، ڈپریشن اور کنورژن کے مریضوں کے ساتھ کام کرنے کی تربیت لی اور مختلف نفسیاتی امراض پر مبنی کلاسوں میں بھی شرکت کرتی رہی ہیں۔ وہ سکون کی مشقوں اور مشاورت میں ماہر ہیں۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ، لاہور میں منشیات اور شکیزو فرینیا کے مریضوں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

بہت محنتی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے منشیات اور بائی پولر سے متعلق نیوز آرٹیکلز بھی لکھے ہیں۔ ان کو کتابیں پڑھنا،شاپنگ اور ڈرامے دیکھنے کا بہت شوق ہے۔