Jafar Ali
Jafar Ali

جعفر علی کلینیکل سائیکالوجسٹ کے طور پر صداقت کلینک اور ولنگ ویز میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے ٢٠١٥ میں کلینیکل سائیکالوجی میں، گورنمنٹ کالج اور یونیورسٹی لاہور سے ایم-ایس کلینکل سائیکالوجی پاس کیا۔ انہوں نے ایم–ایس-سی اپلائیڈ سائیکالوجی، انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی، یونیورسٹی آف پنجاب، لاہور سی ٢٠١٣ میں پاس کی۔

جعفر علی نے تریبتی کلینکل سائیکالوجسٹ کے طور پر سائیکاٹری وارڈ سروس ہسپتال اور میو ہسپتال میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے نفسیاتی مسائل میں مبتلا مریضوں کا تفصیلی معائنہ اور علاج کیا۔ وہ سی۔بی۔ٹی اور ای۔بی۔ٹی میں مکمل تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ وہ علاج کے لیے ایکلیکٹک تھراپی کو ترجیح دیتے ہیں۔

وہ سینٹرل ماڈل سکول میں سکول سائیکالوجسٹ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ وہ گورنمنٹ کالج اور یونیورسٹی لاہور میں کیمپس کاؤنسلر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ وہ کاؤنسلنگ اور گائیڈنس سے کرداری مسائل اور روز مرہ کو مسائل حل کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ بہت ساری ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی کانفرنسوں میں شامل ہو چکے ہیں۔

جعفر علی سرٹیفائیڈ این۔ال۔پی پریکٹشنر اور ہیپنو تھراپسٹ ہیں۔ انہوں نے اس کی تربیت ڈاکٹر اسکن، گولڈ سمتھ یونیورسٹی یو-کے سے لی۔

انہوں نے دو ریسرچ پراجیکٹس بھی کیے ہیں جن میں ایک پراجیکٹ ذہنی صحت اور ذہنی ادراک، مذہبی جنونیت اور ذہنی صحت شامل ہیں۔ انہیں موسیقی پسند ہے اور مزاح لکھتے ہیں۔