Sehrish Sarfraz
Sehrish Sarfraz

صداقت کلینک میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ ماہر نفسیات بھی ہیں۔ جو لوگوں کے مسائل کو اپنے علم اور تجر بے کی روشنی میں حل کرتی ہیں۔ وہ ایسے نوجوانوں اور فیملیز کیساتھ کام کرتی ہیں جو کسی نہ کسی مسئلے سے دوچار ہوتے ہیں۔

انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے کلینیکل سائیکالوجی میں ایم-ایس-سی کی ڈگری حاصل کی۔ دورانِ تعلیم انھوں نے اپنی ریسرچ کا موضوع ان بچو ں کو بنایا جن کے ماں باپ کو طلا ق ہو چکی تھی اور ایسے بچوں کی ذہنی ونفسیاتی حالات پر تحقیق کی اور اپنا ریسرچ پروجیکٹ مکمل کیا۔

اپنی ڈگری مکمل کرنے بعد انھوں نے فاؤنٹین ہاؤس سے اپنی انٹرن شپ کی اور ایسے مریضوں کے ساتھ کام کیا جن کو بے چینی، ڈپریشن اور دماغی امراض کے ساتھ ہی ساتھ انھوں نے آئسٹک بچوں کے ساتھ بھی کام کیا۔ انھوں نے 2015ء میں پروفیسر رشید چوہدری ڈرگ ریہیب سینٹر میں ماہر منشیات کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دئیے۔

سحرش ولنگ ویز میں پچھلے پانچ سالوں سے سینئیر کلینکل سائیکالوجسٹ کے طور پر بھی کام کر رہی ہیں۔ وہ نفسیاتی و ذہنی مسائل سے نمٹنے کیلئے کونسلنگ کی صلاحیتوں اور مختلف طریقہ علاج پر مکمل عبور رکھتی ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ وہ دماغی امراض اور منشیات کے عادی افراد کے علاج پر عبور رکھتی ہیں۔ ان کو دائمی بیماریوں سے تدارک، نشے کی بیماری، جذباتی یا ذہنی پیچیدگیوں سے نمٹنا، فیملی کونسلنگ اور کیرئیر کونسلنگ میں مہارت حاصل ہے۔

اسکے علاوہ وہ گروپ اور انفرادی سیشن ان اہم موضوعات پر کرتی ہیں : Seven Habits Of Highly Effective People, Tough Love, Assertiveness, Crucial Conversation and Life Strategies.
اور انکو تمام موضوعات پر مکمل مہارت حاصل ہے۔

پیشہ وارانہ ترقی کے علاوہ وہ ریسرچ میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں اور باقاعدگی سے اس میدان میں نئے علم اور مہارتوں کے ساتھ اپنے آ پ کو اپ ٹوڈیٹ رکھتی ہیں ۔

ان ذمہ داریوں کے علاوہ وہ صداقت کلینک کی مارکیٹنگ میں بھی اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں اور مختلف موضوعات پرانٹرنیٹ مارکیٹنگ ، سکریپٹ رائیٹنگ اور آرٹیکل لکھنے پر اپنا مکمل عبور رکھتی ہیں۔

Email: www.sadaqatclinic.com
Contact: 04235406983