Shumaila Batool
Shumaila Batool

شمائلہ بتول ذیابیطس کی تربیت کنندہ اور ماہر نفسیات کی حیثیت سے، ہر ہفتے کو سٹریس مینجمنٹ پر سوالات و جوابات کا ایک سیشن منعقد کرتی ہیں۔ شمائلہ بتول، ولنگ ویز میں بحیثیت اسسٹنٹ ڈائیریکٹر اور ماہر نفسیات کے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے کلینیکل سائیکالوجی میں اپنا ماسٹرز کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور سے کلینیکل کاؤنسلنگ اور سائیکو تھراپی میں ڈپلومہ کیا۔

انہوں نے دو سال، میو ہسپتال لاہور میں انٹرنشپ کی ہے۔ ان کی ٹریننگ میں باقاعدہ کلینیکل کیس کانفرنس میں شرکت، ذہنی امراض کی اسسمنٹ کرنا، جانچ پڑتال کرنا اور انکی مینجمنٹ کرنا شامل تھا اور بچوں اور بڑوں کے شعبہ ذہنی امراض کے ساتھ ساتھ امراض منشیات کے شعبہ میں بھی تجربہ رکھتی ہیں۔ وہ مختلف کانفرنسز، سمینارز اور جنرل کلب میں شمولیت کرتی رہی ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ وہ کیمپس اور کمیونٹی کے مختلف پروگرامز میں بھی حصہ لیتی رہی ہیں۔ شمائلہ بہت ہی مہارت اور اچھے انداز سے ایڈمنسٹریٹو فرائض بھی سر انجام دیتی رہی ہیں، جن میں روسٹرز بنانا اور مختلف گروپس بنانا وغریہ شامل تھے۔ وہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات/میو ہسپتال لاہور اور پاکستان سائیکاٹریک ویلفیر ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کی گئی انٹرنیشنل سائیکاٹریک سمپوزیم میں بحیثیت کو آرڈینیٹر کے بھی خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔

وہ کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی لاہور کے شعبہ اوپتھامالوجی میں “پرسنیلیٹی” پر لیکچرز بھی دے چکی ہیں۔ انہوں نے “آٹزم” پر ریسرچ کی جس میں انہوں نے اس پر کام کیا کہ رویوں کو بہتر بنانے کے کیا اثرات آتے ہیں۔ وہ مختلف ورکشاپ، جیسا کہ اے ڈی ایچ ڈی، سٹوڈنٹس میں سٹریس مینجمنٹ، آر-بی-ٹی، سی-بی-ٹی، ایچ آئی وی /ایڈز کے متعلق آگاہی اور ٹائم مینجمنٹ میں شرکت کر چکی ہیں۔ ولنگ ویز میں ایک ماہر نفسیات اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر، وہ بہت کامیابی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ جس میں وہ ان ڈور اور آوٹ ڈور انفرادی سیشنز لیتی ہیں، فیملی سیشنز لیتی ہیں اور مریضوں کے ساتھ مختلف نفسیاتی مسائل کے اوپر گروپ سیشن بھی کرتی ہیں۔ وہ نئے پروفیشنلز کو نوجوانوں کے مسائل کے متعلق پروگرامز پر بھی تربیت دیتی ہیں، میں “سمارٹ بٹ سکیٹرڈ ٹینز” شامل ہیں۔ باقی شعبات میں مہارت کے ساتھ ساتھ ان کو او-سی-ڈی کے مریضوں کے ساتھ کام کرنے کا بھی خصوصی تجربہ ہے۔ وہ ایک پرعزم، مستقل مزاج اور مخنتی پروفیشنل ہیں۔