Shahzad-Rehmat
Shahzad Rehmat

شہزاد رحمت صداقت کلینک لاہور میں اپنی خدمات ’’اسسٹنٹ ٹو ڈائریکٹر‘‘ اور ’’شفٹ منیجر‘‘ کے طور پر سرانجام دیتے ہیں، جس میں شفٹ کو مینج کرنا، درپیش مسائل کا احسن حل تلاش کرنا اور متعین عملے کی ضروری امور میں رہنمائی کرنا شامل ہے۔

وہ اپنی گریجویشن کے بعد 1998 میں صداقت کلینک سے منسلک ہوئے اور آج بھی یہاں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کی راہنمائی کرتے ہوئے ان کی اخلاقیات اور حقوق کا خیال رکھنے میں ماہر مانے جاتے ہیں۔ مریضوں، اُن کے اہل خانہ اور عملے کے ساتھ اعتماد کی بنیاد پر تعلقات بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ جس سے مریضوں کے علاج کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے ۔

شہزاد رحمت مریضوں کے ساتھ نشے کی بیماری، ریلیپس، ریکوری اور نارکوٹک انانومس کے بارہ قدم پروگرام کے موضوعات پر گروپ کاؤنسلنگ اور سیشن بھی کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ لاتعداد کرائسس انٹرونشن پر آپ کی پریکٹس گزشتہ 17 سالوں پر محیط ہے۔ آپ پختہ یقین رکھتے ہیں کہ پرفکشزم ایک دھوکا ہے جبکہ مسلسل بہتری اور جدوجہد میں ہی حقیقی سچائی ہے۔