Itrat Zehra Naqvi
Itrat Zehra

مس عترت زہرأ نقوی ویلنگ ویز اور صداقت کلینک لاہور میں ماہر نفسیات کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے ایم ایس سی نفیسات کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے درجہ اول میں حاصل کی اور کلینیکل سائیکولوجی میں ایڈوانس ڈپلومہ حاصل کیا۔

انہوں نے ڈاکٹر ارم بخاری کے زیر سایہ گنگارام ہسپتال سے اپنی پیشہ وارآنہ تربیت مکمل کی۔ کچھ عرصہ سروسز ہسپتال میں کام کیا بعد ازاں احباب ہسپتال میں ماہر نفسیات کے طور پر فرائض سرانجام دیے۔ انہوں نے چنیوٹ کے ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال میں ماہر نفسیات کے طور پر کام کرتے ہوئے ایکسائز کے پراجیکٹ پر کام کیا جو نشے کے عادی افراد کی بحالی سے متعلق تھا۔ اس کے علاوہ پنجاب پولیس کے نفسیاتی جائزے کے متعلق پراجیکٹ پر بھی کام کیا۔ انہوں نے مرگی کے مرض پر منعقد سیمینار میں خصوصی حصہ لیا جو کہ بین الاقوامی ادارے ’’فلیم‘‘ کے زیر اہتمام تھا۔ اس کے علاوہ کرامت سائیکالوجیکل سوسائٹی کی طرف سے بھی انعام یافتہ ہیں۔

سماجی نفسیات اور دباؤ ’’سٹریس‘‘ کے علاج میں ان کو خاص مہارت حاصل ہے۔ عترت زہرا کو غیر نصابی سرگرمیوں میں خاص دلچسپی ہے۔ گریجویشن کے دوران وہ اپنی کالج کی مختلف تنظیموں کی صدر رہ چکی ہیں۔ آپ نے غیرنصابی سرگرمیوں میں شرکت کے باعث کم و بیش لاہور کے تمام ممتاز کالجز سے اعزازی اسناد حاصل کی ہیں۔ گورنر پنجاب خالد مقبول نے اُن کے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں انہیں سال کی بہترین طلب علم کے ایوارڈ سے بھی نوازا جبکہ کالج نے آل راؤنڈر آف دا ائیر کے ایواڈ سے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس کے علاوہ اُن کو کتابیں پڑھنے، نئے نئے لوگوں سے ملنے اور مضامین لکھنے کے علاوہ تحت لفظ اور نثر گوئی سے بھی شوق ہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر بھی نظم گوئی کر چکی ہیں، ان کے پسندیدہ مشاغل میں باغبانی اور جانوروں سے رغبت ہے۔