Ali Amad Zulfiqar
Ali Amad Zulfiqar

علی عماد ذوالفقار نے 2012 میں صداقت کلینک مری کو بطور Assistant Manager جوائن کیا اس وقت ان کی تعلیم F.Sc تھی۔ صداقت کلینک میں آنے کے بعد بہت کچھ سیکھا اور اس فیلڈ سے متاثر ہو کر سائیکالوجی کے مضمون میں 2013 میں انہوں نے گورنمنٹ کالج مری کے ذریعے پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کا امتحان پاس کیا۔ گریجویشن پاس کرنے کے بعد سرحد یونیورسٹی کے اسلام آباد کیمپس میں ایم۔ایس۔سی سائیکالوجی میں داخلہ لیا اور 2015 میں اپنی ماسٹر ڈگری مکمل کی جس میں ریسرچ بھی کی ریسرچ کا موضوع تھا

Effects of stress on employees performance in a banking sector of Pakistan

علی عماد نے ماسٹرز ڈگری مکمل کرنے کے بعد صداقت کلینک مری کو بطور ماہر نفسیات جوائن کیا ہے۔ جو ان کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے اس کے علاوہ کھیلوں میں ان کو کرکٹ بہت پسند ہے ان کو قدرت کے حسین اور دلکش نظارون کی سیر و تفریح کرنا بھی پسند ہے، جب کبھی وقت ملے تو قدرت کے حسین نظاروں سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کو کتابیں پڑھنے کا بھی بہت شوق ہے سماجی اور معاشرتی معاملات پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں۔ ایک بہترین ماہر نفسیات بننا چاہتے ہیں جس کیلئے وہ خوب محنت کرتے ہیں اور اپنی تمام تر ذمہ داریاں صداقت کلینک میں بخوبی سر انجام دے رہے ہیں ۔