Sabtain Mustafa
Sabtain Mustafa

سبطین مصطفیٰ کلینیکل سائیکالوجسٹ کے طور پر صداقت کلینک اور ولنگ ویز میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کلینیکل سائیکالوجی کی ڈگری جامعہ کراچی سے حاصل کی۔ اے این ایف ری ہیب (ANF-Rehab) سینٹر کراچی میں نشے کی بیماری کے بنیادی مراحل کو سمجھنے کا موقع ملا۔ اس کے بعد آس ٹرسٹ (AAS trust) کراچی میں ٹرینی سائیکالوجسٹ کا کام حاصل کیا۔ اس ٹریننگ کے دوران کریمینلز (Criminals) کا علاج کرنے میں حصہ لیا جو کہ نشے کی وجہ سے پاگل پن کا شکار تھے وہاں شراب اور دیگر نشہ آور کیمیکلز کے بارے میں معلومات حاصل کی جس سے نشے کی بیماری کا علاج کرنے کے ہنر میں اضافہ ہوا ناصرف اضافہ ہوا بلکہ علاج کے ماڈلز جیسے مینو سوٹا ماڈل اور تھیراپیوٹک کمیونٹی (Therapeutic Community) ماڈل کو سمجھا اور اس فیلڈ میں مزید کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کے ریسرچز کے کام میں باہمی تعلقات، انسانوں میں تجسس، نفسی خوشی اور انسانی شخصیات کی خصوصیات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تعلیم کا جائزہ لینے کے لیے ایسے سکولز میں کام کیا جہاں خصوصی بچوں (Special children) کو پڑھایا جاتا تھا، انہوں نے اس ریسرچ کو مکمل کرنے کے لیے سکول پرنسپلز اور وائس پرنسپلز کے انٹرویوز کیے۔ انہوں نے اس کے علاوہ بطور کیریئر کونسلر (career counselor) بھی کام کیا جہاں پر انہیں اپنی کونسلنگ کی صلاحیتوں کو آزمانے کا بھی موقع ملا۔

اب وہ بطور سائیکالوجسٹ صداقت کلینک اور ولنگ ویز میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ بہت سے موضوعات پر گروپ اور انفرادی سیشن لیتے ہیں اور ان کو ڈینائل مینجمنٹ، ریلیس پرونشن، ڈیزیزکونسپٹ، طلب پر کنٹرول اور گریف کے عمل جیسے اہم موضوعات پر مکمل عبور حاصل ہے اور ساتھ ہی ساتھ وہ ذہنی امراض پر بھی کام کر رہے ہیں ۔