yasir-arfat
Yasir Arfat

یاسر عرفات صداقت کلینک کراچی میں اپنی خدمات مینجر اور کونسلر کے طور پر سرانجام دیتے ہیں۔ انکی ذمہ داریوں میں کلینک کی تما م سرگرمیاں شامل ہیں اور اسکے علاوہ انکی ذمہ داریوں میں عملے کی ضروری امور میں رہنمائی کرنا بھی شامل ہے۔
یاسر عرفات نے ماسٹرز کراچی یونیورسٹی سے کیا ہے اور اسکے بعد 2011ء میں وہ صداقت کلینک سے منسلک ہوئے۔ اور آج بھی یہاں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ یاسرعرفات ایک پروفیشنل میڈیکل اسپیشلسٹ بھی ہیں، انہوں نے لیاقت نیشنل ہسپتال سے پروفیشنل میڈیکل ڈپلومہ بھی لیا ہوا ہے۔ وہ کلینک کے میڈیکل اسٹاف کے معاملات کو بھی بخوبی انجام دیتے ہیں جس سے مریضوں کے علاج کے معیار کو بہتر کرنے میں مدد ملتی ہے۔
یاسرعرفات مریضوں کے ساتھ نشے کی بیماری ، ریلیپس، ریکوری اور نارکوٹکس انانومس کے پروگرام پر گروپ کاؤنسلنگ اور سیشن بھی کرتے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ فیملی ٹریننگ میں اپنا اہم کردارادا کرتے ہیں۔ انکی لاتعداد کرائسیس انٹرونشن کی پریکٹس گزشتہ 6 سالوں پر محیط ہے۔
یاسر عرفات ایک پروفیشنل کرکٹر بھی ہیں اور انکو آذاد کشمیر کے نیشنل لیول پر اعلی کارکردگی کے اعزاز بھی مل چکے ہیں۔