جب پپو گھر پہنچتا ہے تو سارے گھر والے اس پر لعن طعن کرتے ہیں۔

’’تم نے ہمیں پاگل کر دیا ہے! اس سارے واقعے کے پیچھے تمہارے دماغ میں کیا خرافات آرہی ہیں؟‘‘ پپو اپنے گھر کے لِونگ رُوم میں بیٹھا گھر والوں کے عتاب کا نشانہ بن رہا ہے۔

link-6p1a
پپو سخت پریشان ہے اور باتھ روم جانے کی ضرورت محسوس کر رہا ہے لیکن وہ ڈرتا ہے کہ اگر اس نے ایسا کیا تو اس کے گھر والے اس بات کو بدتمیزی گردانیں گے۔ وہ سوچ رہا تھا کہ گھر والے اس بات کو بہانہ نہ سمجھیں اور یہ نہ سوچنے لگیں کہ وہ دوبارہ گھر سے بھاگنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔ پپو ڈرتے ڈرتے ان سے باتھ روم میں جانے کی اجازت طلب کرتا ہے۔ سب گھر والے اس کو ناگوار انداز میں دیکھتے ہوئے اجازت دے دیتے ہیں۔ اس سارے واقعے کے بارے میں پپو باتھ روم میں اکیلے بیٹھے ہوئے سوچتا ہے کہ یہ اس نے کیا کِیا ہے اور اس کا کیا مطلب ہے؟ لیکن ایک بات تو طے ہے کہ اس نے اپنے گھر والوں پر یہ بات واضح کر دی کہ وہ اپنی زندگی اور اپنے معاملات سے خوش نہیں ہے اور محض اس کا گھر واپس آجانے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ سارے معاملات درست ہیں۔ پھر بھی وہ باہر رہنے کی بجائے گھر میں رہنے سے خود کو محفوظ سمجھتا ہے۔

* لنک47 پر جائیے۔