انٹروینشن ڈیٹا سیریز پر مبنی ایک دستاویزی فلم ہے جو کہ ایک نشے کی لت میں مبتلا عادی کی حقیقی زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔

 

موجودہ قسط ولنگ ویز چینل نے ہوسٹ کی، یہ وہ چینل ہے جہاں آپ بہت سی مطالعاتی ویڈیوز تلاش کر سکتے ہیں جو کہ زندگی کے مختلف پہلوں کا احاطہ کرتی ہے۔ یہ قسط خاص طور پر ایک عادی کی زندگی پر مرکوز ہے جس کی زندگی خطرے میں ہے اور کس طرح اس کے خاندان کو متاثر کرتی ہے۔ یہ اقساط سب سے زیادہ ڈرامائی لمحات پر مبنی ہیں جو کہ زندگی اور موت کے درمیان فرق کی نشاندہی کرتی ہیں۔

انٹروینشن کا بنیادی مقصد انسان کو نشے کا علاج کروانے کیلئے قائل کرنا تھا۔ ولنگ ویز کامیاب انٹروینشنز کا انعقاد اور خاندانوں کو تربیت دینے کیلئے جانا جاتا ہے۔ جبکہ اسے ملک میں سرخیل ہونے پر فخر ہے۔

اگر آپ انٹروینشن کی تربیت حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ’’رابطے کی تفصیلات‘‘ پر کلک کریں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم نہ صرف پاکستان میں بین الاقوامی تربیت دے رہے ہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسے سرحد پار پہنچانے کیلئے بھی ممکن بنایا ہے۔

ماضی میں لورین کی اپنے باپ سے قطع تعلقی، جنسی تشدد کا شکار ہونا اور سوتیلے بھائی کی ہیروئن کی زیادتی سے موت واقع ہونا دکھایا گیا۔ لورین دوروں، حافظے کا کھونا، موڈ و مزاج میں تبدیلی اور تکلیف کو چھپانے کے لیے الکوحل کے استعمال سے دوچار ہے۔ لورین کی عمر 26 سال ہے جبکہ اُس کے نسوانی ہم جنس کرسٹی کی عمر 35 برس ہے جو کہ ایک دن میں پانچ لیٹر شراب پیتی ہے۔ کرسٹی نے چار دفعہ خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ وہ تشدد کرتی ہے اس خیال سے کہ جب وہ مرے گی تو اس کے دو بچوں کو ماں کے بغیر چھوڑ دیا جائے گا۔ لورین اور کرسٹی کے اہل خانہ کی طرف سے ماضی میں کیے گئے انٹروینشن ان دونوں کی زندگی کو بچانے کے لیے اتنے فائدہ مند نہیں رہے۔ لورین اور کرسٹی دونوں ہی موت کے بہت قریب ہیں۔ دونوں کے ہی خاندان گہرے دُکھ اورتباہ کُن حالات کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ نے ان سے علاج کروانے کی درخواست کی۔ جس پر کرسٹی اور لورین نے ایک نئی زندگی کو حاصل کرنے کے لیے تین ماہ تک کا علاج کروانے اور مدد کے لیے رضامندی ظاہر کی۔ کرسٹی کو سپیچ ہیلتھ سنٹر میں لایا گیا جبکہ لورین کو سیڈر کے علاج گاہ “کیو بل ہل” میں لے جایا گیا۔ دو ماہ کے بعد لورین بہت بہتر ہو جاتی ہے اور کرسٹی خود کو ذہنی اور جسمانی لحاظ سے بہتر محسوس کرنے لگتی ہے۔ لورین اور کرسٹی کے مابین تعلق ختم ہو جاتا ہے لیکن دوستی قائم رہتی ہے۔ ایک مختصر سے ریلیپس کے بعد کرسٹی مارچ 2011 سے سوبر زندگی گزار رہی ہے اور لورین پھر سے سوبر ہو چکی ہے۔

انٹروینشن کیا ہے؟ اس کے متعلق پڑھنے کیلئے ’’انٹروینشن- جب وہ نہیں مانتا‘‘ پر کلک کریں۔

اگر آپ انٹروینشن کے متعلق مزید مواد پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو درج ذیل تحریر شدہ آرٹیکلز پڑھئیے۔

ڈاکٹر صداقت علی نے ڈؤ میڈیکل کالج سے ایم۔بی۔بی۔ایس کیا اور ایڈیکشن سائیکاٹری کے شعبے میں مایہ ناز ماہرامراض منشیات و نفسیات ہیں۔ انہوں نے ہیزلڈن اور وائیٹل سمارٹ امریکہ سے تربیت حاصل کی۔ ڈاکٹر صداقت علی ولنگ ویز اور صداقت کلینک کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر ہیں۔ ان کو انٹرنیشنل “Who is who” پروفیشنلز کی ڈائیکٹری میں شامل کیا گیا، کسی پاکستانی ڈاکٹر کیلئے یہ پہلا اعزاز ہے۔ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیانے بڑے پیمانے پر ان کے انٹرویوز کئے۔ وہ ڈرگ ایڈیکشن، الکوحلزم، جوا، خودکشی کی روک تھام اور گھر سے بھاگنے جیسی بری عادتوں کو اچھی عادتوں میں بدلنے پر اپنے خیالات کا اظہار قومی ٹی وی چینلز پر دیتے ہوئے اکثر دکھائی دیتے ہیں۔ وہ لوگوں کو تربیت دیتے ہیں کہ اگر خاندان کا کوئی فرد خود کو تباہ کرنے کے طرز عمل میں مبتلا ہے تو اس کیلئے کیسے مداخلت کی جائے۔ انہوں نے بڑی تعداد میں قومی سہولتیں پیدا کی ہیں۔ ایڈکشن اورالکوحلزم کا علاج ولنگ ویزمیں آؤٹ ڈور اور صداقت کلینک میں اِن ڈور بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر صداقت علی کے کچھ ٹی وی پروگرامز درج ذیل ہیں۔

منشیات کے علاج اور کونسلنگ کے میدان میں ولنگ ویز کامیاب اور شاندار ادارہ ہے۔ 1979 میں ہم نے اس کام کا آغاز کیا جب پاکستان اچانک سے ہیرؤین کی زد میں آیا۔ ہم نے بہادری سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ذمہ داری اُٹھائی کہ ایڈیکشن کسی بھی مرحلے پر قابل علاج مرض ہے اور آج ہمیں نشے کے علاج کے میدان میں قابل اعتماد راہنما ہونے پر فخر ہے نہ صرف پاکستان میں بلکہ امریکہ، انگلستان اور یورپ میں بھی ہمارے مریض ہیں۔

یہاں مریضوں کا سائنسی طرز پر مبنی علاج کیا جاتا ہے اور یہی ہماری کامیابی کا راز ہے۔ ہم اپنی ٹیم اور پروگرام کو جدید ترین ترقی کے ساتھ اپ ٹوڈیٹ رکھتے ہوئے اپنے مریضوں کے ساتھ تفصیلاً کام کرتے ہیں۔ یہ پروگرام صرف مریض تک محدود نہی ہے بلکہ خاندان پر بھی کام کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد خاندان میں سکون کا ماحول پیدا کرنا ہے۔ یہ پروگرام مریض کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے بنایا گیا۔ ہماری تنظیم ایک انتہائی قابل ٹیم پر مشتمل ہے جو کہ تعلیمی اسناد کے ساتھ ساتھ ہرچیز کے بارے میں وسیع علم رکھتی ہے۔ ہماری ٹیم میں میڈیکل سپیشلسٹ، سائیکاٹرسٹ، کلینکل سائیکالوجسٹ اور کونسلرز شامل ہیں۔ ہم جدید تحقیق اور طریقوں کے ذریعے اس بیماری کا علاج کر رہے ہیں، ہمارا مشن ایڈیکشن کی روک تھام ، علاج اور مینجمٹ کے حوالے سے ہے کہ بیماری اور اس کی پیچیدگیوں سے دنیا کو آزاد کروایا جائے۔