شیزوفرینیا

شیزوفرینیا ایک ذہنی بیماری ہے جس میں مریض حقیقت سے دور ہوتا ہے۔ مریض کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت اور احساسات کچھ کر نے کی تحریک، حفظان صحت (غسل کرنا ، کپڑے تبدیل کرنا، شیو کرنا) میں خرابیا ں پیدا ہو جاتی ہیں۔ اس بیماری میں عموماً ایسی آوازیں سنائی دیتی ہیں جو کسی اور نہیں سنائی دیتی، ایسے لوگ نظر آتے ہیں جو کسی اور کو نہیں نظر آتے، بعض دفعہ یہ کہیں بیٹھے تو بیٹھے ہی رہتے ہیں اور گھنٹوں وہاں سے ہلتے نہیں ہیں۔ بولتے ہیں تو بولتے ہی جاتے ہیں اور ایسی باتیں کرتے ہیں کہ کسی دوسرے انسان کو اس میں سے شاید 20% ہی سمجھ آئے۔ بعض دفعہ ان مریضوں کو ایسا لگتا ہے کوئی ان کا دماغ پڑھ رہا ہے یا کوئی ان کی سوچوں کو کنٹرول کر رہا ہے یا کوئی ان کونقصان پہنچانا چاہتا ہے یا لوگ ان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اسی وجہ سے کچھ مریض تو کھانا پینا ہی بند کردیتے ہیں اور ان کی جسمانی صحت بھی بہت خراب ہو جاتی ہے۔ چڑچڑا پن آجاتا ہے، مریض غصہ عام لوگوں کی نسبت زیادہ کر تے ہیں، ایک منٹ میں آگ بگولا ہو جاتے ہیں کسی کو مارنے یا خود کو مارنے یا خود مرنے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ شیزوفرینیا کے مریض خودکشی کی بہت بڑی Percentage ہے۔ 20سے 40فیصد خودکشی کر نے کی کوشش کر تے ہیں. جن میں سے 13%کامیاب بھی ہو جاتے ہیں۔ اور کچھ ہی عرصے میں یہ بیماری ان کی تعلیم، جاب، سماجی زندگی کو تباہ بر باد کر کے رکھ دیتی ہے۔ شیزوفرینیا میں عموماً مریض کی نیند بھی خراب ہو جاتی ہے اور وہ دن رات میں صرف دوچار گھنٹے ہی سوتا ہے۔

وہ کہاں کہاں سے گزر گیا

علامات

مثبت علامات

علامات

منفی علامات

Affective Plattenning

اس علامت کو عموماً Flat Face بھی کہا جاتاہے جس کا مطلب ہے کہ مریض کے چہرے پر کوئی احساسات Emotion نہیں ہوتا وہ بہت کم Expressive ہو جاتا ہے۔

Alogia

اس علامت میں مریض کی بات چیت بہت کم ہوجا تی ہے یہاں تک کہ بعض دفعہ آپ اس سے کوئی سوال کریں تو وہ بہت چھوٹا سا جواب دیتا ہے۔

Avolition

اس علامت میں مریض کی Action کر نے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے وہ کچھ کر تا نہیں ہے۔

Cognitive Symptoms

زندگی کے روزانہ کے کام کاج میں ان کو کوئی دلچسپی نہیں رہتی۔ اس میں مریض کی کسی بھی چیز پر فوکس کر نے کی صلاحیت خراب ہو جاتی ہے اس کی یاداشت Affect ہوتی ہے اور فیصلہ کر نے کی صلاحیت خراب ہو جاتی ہے Orientation خراب ہو جاتی ہے Calculation خراب ہو جاتی ہے۔