ہمارے بارے میں
ہمارا تعارف
صداقت کلینک نشے کی بیماری کے علاج کی بہترین علاج گاہ ہے کیونکہ صداقت کلینک کے بانی ڈاکڑصداقت علی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیاکے بہترین ایڈکشن اسپشلسٹ کے طور پرمانے جاتے ہیں. ڈاکڑ صدا قت علی نے نشے کی بیماری کے علاج اور نشے کی بیماری اور فیملی ٹریننگ کے حوالے سے دنیا کے بہت سے ممالک سے ٹرینگزحاصل کی اور خود بھی ٹریننگ دی اور کتابیں بھی لکھیں. ڈاکڑ صداقت علی نے نشے کی بیماری کے علاج اور آگاہ ہی پر اتنا کام کیا کہ پاکستان کی حکومت نے بھی اس کو تسلیم کیا اور انہیں امریکہ میں اعزازی سفیر ہونے کااعزاز بھی دیا۔
نشے کی بیماری ایک بہت ہی پچیدہ بیماری ہے کیونکہ نشے کی بیماری ایک بنیادی ،جان لیوا، بڑھنے والی اور ہمیشہ رہنے والی بیماری ہے جو کہ زندگی کے تمام پہلوئوں کو متاثر کردیتی ہے ۔نشے کامریض نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی معاشرتی اور روحانی طور پربھی بہت زیادہ متاثر ہو جاتا ہے اسی لئے مریض عجیب وغریب باتیں اور حرکتیں کرنے لگ جاتا ہے اپنے ہی گھر والوں کودشمن سمجھ بیٹھتا ہے سونے اٹھنے اور گھر آنے جانے کا کوئی بھی ٹائم ٹیبل نہیں رہتا۔
علاج کی راہ
انٹروینشن ایک مدبرانہ حکمت عملی
نشے کی بیماری میں بیمار تو ایک شخص ہوتا ہے مگر پورا خاندان بیماری کی وجہ سے پیدا ہونے والی اذیت اور تکلیف محسوس کرتاہے والدین کی راتوں کی نیندیں حرام ہوجاتی ہے اور انہیں لگتا ہے کہ شاید یہ انہیں ان کے کسی گناہ کی سزا مل رہی ہے یابعض دفعہ لگتاہے کہ شاید یہ ان کی بری تربیت کا نتیجہ ہے اور کیونکہ وہ بھی اس بیماری کو بیماری کے طور پرتسلیم نہیں کرتے جس کی وجہ سے وہ علاج کے بجائے معاونت یااشتعال انگیزی سے کام لے رہے ہوتے ہیں جو بیماری کو مزید بڑھانے کا سبب بنتی ہے۔
صداقت کلینک پاکستان کی بہترین علاج گاہ ہے کیونکہ صداقت کلینک نہ صرف نشے کے مریض بلکہ ان کے اہل خانہ کی بھی مکمل ٹریننگ کرتے ہیں کہ کیسے اپنے اپنے پیارے کی نشے کی بیماری سے بحالی میں مدد کرسکتے ہیں اور نہ صرف نشے کی بیماری سے بحالی بلکہ ان کو پوری زندگی بحالی میں رکھنے کیلئے آپکو آنے والی زندگی میں کیا کرنے کی ضرورت ہے۔
صداقت کلینک میں جب کوئی مریض داخل ہوتاہے تو اگلے دن سے ہی فیملی کی ٹریننگ اور مریض سے ملاقاتوں کاسلسلہ شروع ہوجاتاہے۔ جس سے فیملی بھی اپنے پیارے کے علاج میںپہلے دن سے ہی اپنا حصہ ڈالنا شروع کردیتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی سیکھ رہے
ہوتے ہیں کہ 100دنوںکے بعد جب مریض گھر آئیں توان کے ساتھ کیسے رہنا ہے اور کیسے ان کی بحالی میں ان کاساتھ دینا ہے یہ سب چیزیںصداقت کلینک کو ایک بہترین علاج گاہ بنانے میں بہت اہم کردار اداکرتی ہیں۔
نشے کی بیماری کیونکہ ایک بیماری ہے تو بیماری میں گھر یلوٹوٹکے شادی کردینا ،کاروبار کرادینے سے کوئی فائدہ حاصل نہیںہوتابلکہ اس دوران بیماری اور زیادہ بڑھ رہی ہوتی ہے اسی لئے دیگر بیماریوں کی طرح نشے کی بیماری میںبھی باقاعدہ علاج سے ہی مریض کی زندگی میںبہتری کے چراغ روشن کئے جاسکتے ہیں۔