داخلہ

صداقت کلینک میں نشے کے مریض کے داخلے کے حوالے سے مختلف طریقہ کا ر ہیں۔ یہ ایک ا نتہا ئی اہم فیصلہ ہے۔ جس میں فیملی کی ٹریننگ ’’نشے کی بیما ری اور علاج‘‘ کے حوالے سے بہت ضروری ہے۔ داخلے کے حوالے سے مندرجہ ذیل طریقوں سے علاج کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

با ضابطہ انٹروینشن

با ضابطہ انٹروینشن‘‘ کے طر یقے میں فیملی مر یض کو علاج میں لانے سے پہلے کونسلنگ کے  سیشن میں با ضابطہ ا نٹروینشن سیکھتی ہے۔ جس کے بدلے میں مریض علاج میں آتا ہے۔
کرائسز انٹروینشن میں فیملی کو سات دن کونسلنگ سیشن دیئے جاتے ہیں اور پھر اِن کے مریض کو داخل کیا جاتا ہے۔
ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو فوری طور پر داخل کیا جا سکتا ہے مریض کو گھر سے لانے کی سہولت بھی دی جاتی ہے۔
جو فیملی مریض کو داخل کروائے بغیر اس کا علا ج آؤٹ ڈور بنیادوں پر کروانا چاہتی ہو تو ہم اُن کو جانے ما نے ادارے ولنگ ویز میں بھیج دیتے ہیں۔

Outdoor Program

آؤٹ ڈور پروگرام

آؤٹ ڈور پروگرام میں دو طرح کے طریقے ہیں۔
۔براہ راست علاج میں مریض اور فیملی دونوں علاج گاہ میں ماہرین سے رجوع کرتے ہیں اور بیماری کو سمجھ کر اس کا علاج کرتے ہیں۔
۔بلاواسطہ علاج میں صرف فیملی ماہرین سے رابطہ کرتی ہے اور علاج کے طریقے کار کو سمجھ کر مریض کا گھر بیٹھے علاج کرتی ہے۔