ندیم نور

معالج اور مشیر

ندیم نور صداقت کلینک سے ۲۰۰۲ سے وابستہ ہیں اور ساتھ ہی ولنگ ویز لاہور میں سینٹر کاؤنسلر کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔ بزنس ایڈمنسٹریشن اور ٹریننگ کی تعلیم کے بعد انہوں نے ڈاکٹر صداقت کی سربراہی میں صداقت کلینک اور ولنگ ویز میں کونسلر کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔ وہ صداقت کلینک کی مختلف برانچز لاہور اور مری میں کام کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔

ولنگ ویز میں ندیم نور کامیابی کے سات عقائد، نشے کی بیماری کی حقیقت، بارہ قدموں کے پروگرام، خوف اور توہمات سے چھٹکارا، علتوں اور عادتوں کے بدلاؤ کے پروگرام میں مہارت اور دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان تمام موضوعات پر پاکستان اور پاکستان سے باہر کے ٹی وی چینلز پر ان کے پروگرامز بھی ہو چکے ہیں۔

ان کی روز مرہ فرائض اور خدمات میں ایمرجنسی معاملات سے نپٹنا، مریضوں اور ان کی فیملی کی گروپ اور انفرادی طور پر کاؤنسلنگ، ریلپس سے بچاؤ کی ٹریننگ اور ذہنی پختگی اور دباؤ سے بچاؤ کی خدمات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وہ ذیابیطس کے مریضوں کو انسولین کے استعمال میں مہارت کی تعلیم اور ذیابیطس میں کامیابی کے رویے بھی سکھاتے ہیں۔ مزید براں وہ پنجاب یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں سے آنے والے طلبہ کی تربیت کا اہتمام بھی کرتے رہے ہیں۔