ڈاکٹر مسعود عثمان

ڈاکٹر مسعود عثمان

طبی ماہر

جنرل فزیشن / ماہر نفسیات / ماہر امراض منشیات ڈاکٹر مسعود عثمان نے 1999 میں سندھ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کر کے عملی زندگی میں قدم رکھا اور کراچی کے تقریباً تمام چیدہ چیدہ اسپتالوں میں بحیثیت فزیشن گرا تقدر خدمات سر انجام دیں۔

2011 سے معاشرے میں بڑھتے ہوئے نفسیاتی امراض اور نشے کے رجحان انہیں اس میدان میں بھی اترنے کی راہ دکھائی اور تب سے اب تک یہ بڑی کامیابی سے صداقت کلینک کراچی سے 2013 سے منسلک ہو کر شبانہ روز محنت سے بیمار اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں نہ صرف اندرونی ملک بلکہ بیرون ملک بھی طبعی شعبے میں خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں سعودی عرب انگلینڈ اور دبئی قابل ذکر ہیں اسکے علاوہ میڈیکل کو ڈنگ اور میڈیکل ٹرانسکرپشن کا باقاعدہ امتحان پا س کر کے بحیثیت کوڈ اور ٹرانسکرکپٹر آغا خان اسپتال میں 3سال خدمات انجام دیں اور ٹریننگ بھی دی۔مزید یہ کہ EFU انشورنس میں بحیثیت چیف میڈیکل کلیم ایگزامز بھی دودو سال کام کیا۔