12 Qadmon Ka Program

بارہ قدموں کا پرو گرام

بارہ قدموں کا پروگرام نشے کی بیماری سے نجات کیلئے دنیا بھر میں مؤثر ترین مانا جاتا ہے۔ یہ پروگرام الکوحل انانیمس یعنی اے اے نامی انجمن کی طرف سے پچھلی صدی کے چوتھے عشرے میں متعارف کرایا گیا۔ یہ انجمن شراب کے نشے سے بحالی پانے والوں نے تشکیل دی تھی۔ یہ رضاکارانہ تنظیم ہے۔ کسی کو اس میں شامل ہونے کیلئے مجبور نہیں کیا جاتا، پھر بھی لاکھوں لوگ اس میں شریک ہو کر نشے سے نجات پاتے ہیں۔ یہ پروگرام شراب کے مریضوں کیلئے معجزانہ طور پر بحالی کا تحفہ دیتا ہے۔

1935ء میں نیویارک کے ایک سٹاک بروکر بِل ولسن نے کئی سال کی جدوجہد کے بعد شرا ب سے نجات پائی تو قدرت نے اس شخص کو ہمیشہ کیلئے نشے  کے مریضوں کی فلاح کا ذریعہ بنا دیا ہے۔ ذاتی تجربے کے حوالے سے بِل ولسن پر یہ انکشاف ہوا کہ جب نشے کے مریض آپس میں مل کر جدوجہد کرتے ہیں تو نہ صرف وہ نشے سے نجات بلکہ سکون کی دولت بھی پاتے ہیں ۔ بل ولسن نشہ چھوڑنے کے ابتدائی دور میں ایک دوسرے عادی شرابی ڈاکٹر باب سمتھ کو ملا تو اس کی نشے کی طلب نے اپنے شدت کھو دی۔ تب سے اب تک کروڑوں نشے کے مریض اس تجربے سے گزرے ہیں۔

بل ولسن اورڈاکٹر باب نے چار سال کے عرصے میں سو افراد پر مشتمل ایسے لوگوں کی انجمن قائم کی جو باہمی روابط اور کچھ خاص اصولوں پر چلنے سے شراب سے نجات پا چکے تھے۔ 1939ء میں ان لوگوں نے ایک کتاب میں اپنے نشہ کرنے اور چھوڑنے کے تجربات بیان کئے۔ اس کتاب کا نام ’’الکوحلکس انانیمس‘‘ تھا۔ اس کتاب میں نشہ چھوڑنے کے شہرہ آفاق بارہ قدم پیش کئے گئے۔ پھر الکوحلکس انانیمس کے نام پر شراب چھوڑنے والوں کی ایک انجمن قائم کی گئی۔ بل ولسن اورڈاکٹر باب سمتھ اس کے بانی قرار پائے۔

یہ کتاب چھپتے ہی دھڑا دھڑ شراب کے عادی اس بیماری سے نجات پانے لگے۔ بعد ازاں مریضوں کے اہل خانہ نے اس انجمن کے نقش قدم پر اپنی انجمن تشکیل دی جسے ’’ال انان‘‘ کا نام دیا گیا۔ پھر نارکوٹکس کا نشہ چھوڑنے والوں نے انہی بنیادوں پر اپنی انجمن تشکیل دی اور اس کا نام ’’نارکوٹکس انانیمس‘‘ رکھا ۔ بعد ازاں دوسرے نشوں، حتیٰ کہ جوئے اور موٹاپے کی بیماری میں مبتلا لوگوں نے بھی انہی اصولوں پر اپنی انجمنوں کی بنیاد رکھی اور فلاح پائی۔ آج دنیا بھر میں سو سے زیادہ تنظیمیں انہی اصولوں پر کاربند ہیں۔ ان کے بنیادی طریقہ کار میں کوئی فرق نہیں۔ چونکہ پاکستان میں ’’نارکوٹکس انانیمس‘‘ زیادہ متحرک ہے اس لئے ہم آئندہ بارہ قدموں کے پروگرام کا ذکر اسی حوالے سے کریں گے۔ نارکوٹکس انانیمس کو عام طور پر ’’این اے‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس میں کسی بھی نشے سے نجات کی خواہش رکھنے والے شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔ این۔اے کے پروگرام میں مریض ناصرف میٹنگوں میں شرکت کرتے ہیں بلکہ اپنی زندگی میں بارہ قدموں پر بھی عمل پیرا رہتے ہیں۔ نئے آنے والے کسی سینئر کو اپنا راہنما بناتے ہیں اور اُن مریضوں تک بھی پروگرام کا پیغام پہنچاتے ہیں جو ابھی تک نشے کی بیماری کے چنگل میں پھنسے ہوتے ہیں۔

بارہ قدموں کے پروگرام میں این۔اے میٹنگز مرکزی حیثیت رکھتی ہیں۔ این۔اے میٹنگز میں شرکت کے علاوہ نشے کے علاج میں ’’فالو اپ‘‘ کی بہت اہمیت ہے۔ ’’فالو اپ‘‘ کا مطلب اُس علاج گاہ کے ساتھ منسلک رہنا، باقاعدگی سے آنا جانا اور انفرادی صلاح مشورہ اور کونسلنگ کی مدد حاصل کرتے رہنا ارتداد سے بچنے کیلئے ازحد ضروری ہے۔ ’’فالو اپ‘‘ کے بغیر تمام کئے کرائے پر پانی پھر سکتا ہے۔ جہاں میں مریض بارہ قدموں کے حوالے سے ہونے والی میٹنگوں میں شرکت کرتا ہے وہاں علاج گاہ کے ’’فالو اپ‘‘ پروگرام میں اپنی شمولیت کو یقینی بنانا بھی تحفظ کو یقینی بنانے کے مترادف ہے۔

 

Twelve (12) Steps Program – Addiction and Psychiatric Treatment

A 12 steps program includes treatment principles that enable new routines and behaviors to calm the obsessions relating to alcohol and drug use. 12 steps program has been here for over 80 years now and has changed countless lives. Although it is not a ‘treatment’ per se and does not claim itself to be one, several scientific studies and repeated accounts of successful recovering patients have shown that working on 12 steps results in reduced alcohol and drug intake, leading to abstinence. Given the evidence supporting its efficacy, 12 steps principles are also taught at Sadaqat Clinic to patients receiving psychiatric and addiction treatment.

The backbone of the 12 step program is that alcoholics need to find a higher power, an entity other than their own selves to help them achieve sobriety. 12 steps program teaches that alcohol and other drugs cannot be moderated in alcoholism and drug addiction. Instead, the patient must aim for abstinence, thus validating the disease concept of addiction and alcoholism.

Sponsors also play a significant role in this program. They are established members, enjoying sobriety for a substantial period of time, and have applied the 12 steps to their own lives. Sponsors mentor other members, especially newcomers, and give them advice and support.

12 steps program also believes that alcoholism and drug addiction are never cured. Once they are present, drugs and alcohol can never be used safely again. Instead, recovery and sobriety are the only ways of living a healthy life. Many members who subscribe to this program remain in recovery for several years and they do so by regularly working the 12 steps program and attending 12 steps meetings and groups.