Ahtasham-ul-Haq
Ahtsham Ul Haq

میں احتشام الحق عباسی صداقت کلینک میں بطور ماہرِ نفسیات کام کر رہا ہوں۔ میں نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے بی۔ایس آنرز سائیکالوجی میں کیا اور اسی دوران میں نے سنٹر ہسپتال راولپنڈی میں انٹرشپ کی جہاں میں نے ذہنی امراض اور نشے کے امراض میں مبتلا افراد کے ساتھ کام کیا۔ میں نے اسلامی یونیورسٹی میں دو بار مینٹل ہیلتھ پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد بھی کروایا، جس میں کراس کلچر اسٹڈی کی گئی اور بیرون ممالک کے ماہرین نفسیات سے کام کرنے کا موقع ملا۔ ان تمام کانفرنسز جو منعقد کروائیں ان میں فعال کردار بھی ادا کیا۔ بی۔ایس کے بعد میں نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے ہی ایم۔ایس میں کیا۔ دوران ایم ایس کلینیکل سائیکالوجی، پرسنیلیٹی اسیسمینٹ بھی کی۔ میں نے بہت سارے ذہنی امراض میں مبتلا افراد پر نفسیاتی ٹیسٹ بھی اپلائی کیے، اب میں صداقت کلینک مری میں پچھلے دو سال سے بطور کلینیکل سائیکالوجسٹ کام کر رہا ہوں۔

مجھے ذاتی طور پر ان لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا بے حد شوق ہے جو کسی نفسیاتی، تعلیمی یا اپنی ازدواجی زندگی کے مسائل کی گرفت میں ہوں اس کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل سننا، ان کے مشکلات اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کام کرنا میرا مقصد رہا ہے۔ اس سے میری عملی زندگی میں بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے کیونکہ انسان کو حالات نہیں خیالات تنگ کرتے ہیں اور خیالات انسان کے کنٹرول میں ہیں وہ ان کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ مجھے لکھنے کا شوق ہے، اس سے ذہنی نشوونما بڑھتی ہے۔ اپنی ذاتی زندگی میں تفریح اور پہاڑی علاقوں میں جانا اور وہاں کے لوگوں کے ساتھ ملنا بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ وہ لوگ شہر سے بہت دور دنیا کی ترقی کی رفتار سے بہت دور پہاڑوں میں اپنی زندگی کو بسر کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل ورک کرنا اور لوگوں کی مدد کرنا پسند پے تاکہ معاشرہ میں ایک قابل فرد بن سکوں۔