بات چیت کے گن میں مہارت

Mastery of Conversational Skills

رسمی بات چیت کو انگریزی زبان میں اسمال ٹاک کا نام دیا جاتا ہے۔ جب بھی کوئی نشے کا مریض اپنی ازسرِ نو بحالی کے تجربے سے گزرتا ہے اس کو ابتدائی کچھ ہفتوں تک رسمی بات چیت میں مشکل آتی ہے کیونکہ اس نے یہ ہفتے اپنے رویوں کی تبدیلی کے طریقے سیکھنے میں گزارے ہوتے ہیں۔ اس مشکل کا آسان حل یہ ہے کہ آپ درج ذیل عنوانات پر تھوڑی بہت معلومات حاصل کریں اور اس کو اپنی روز مرہ گفتگو میں شامل کریں۔ سب سے زیادہ عام فہم اور تواتر سے ابھر کر سامنے آنے والے عنوانات ہیں جو کہ صرف بحالی پانے والے نشے کے مریض کے لئے ہی نہیں بلکہ ہر کسی کہ لئے روز مرہ کی گفتگو کے استعمال میں آنی والی تجاویز ہیں جو کہ یہ ہیں
موسم
فلم اور ڈرامہ
کھیل
خبریں

اب ہم ان عنوانات پر مہارت حاصل کرنے کے لئے کچھ طریقوں پر غور کرتے ہیں۔
موسم

موسم کو نوٹ کرنے کی عا دت ڈال لیں ذہنی طور پر مکمل موجود رہتے ہوئے دیکھیں کہ آج زیادہ دھوپ ہے یا سردی ہے، یا موسم خوشگوار ہے۔ پھر اسی طرح سے آپ ان جملوں/سوالوں میں بے ساختگی ڈال کر اختیا کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ آج موسم بہت خوشگوار ہو رہا ہے، ہے نا؟
آج بہت گرمی تھی، پتہ نہیں رمضان کیسے گزرے گا؟ اس میں مزاح کا پہلو شامل کر لیں تو بات اور اچھی اور خستہ ہو جائے گی جیسے اتنی سردی میں یہ بادل آپ کی دعا کا نتیجہ تو نہیں؟

فلم اور ڈرامہ
میڈیا کے ذریعے ترویج پانے والے ڈرامہ سیریل ہر خاص و عام کی زباں پر ہوتے ہیں ان کے لیے آپ Humtv.Comیا کسی بھی ڈرامہ کے چینل کی ویب سائٹ پر جا کر ڈرامہ سیریلز کے ٹائٹلز دیکھیں، ان کے اداکاروں کے نام اور کہانی پر نظر ڈالیں اور ان کو کبھی کبھی دیکھنا شروع کریں۔ ان سب کو دیکھنا ضروری نہیں کوئی ایک بھی جو پسند آ جائے اس کو دیکھیں۔ اس طرح آپ کے پاس رول اور کہانی پر گفتگو کرنے کا ایک عنوان مل سکتا ہے۔

کھیل
اگر آپ ایک ایسے شخص ہیں جو کہ کھیل سے کوئی لگاؤ نہیں رکھتے تو پریشان نہ ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں روز ایک کھیل کی Website کو کم سے کم 5منٹ دیں۔ پھر ہفتے میں فرق دیکھیں۔ بنیادی طور پر بڑے کھیل 3 ہیں
فٹ بال
کرکٹ
ٹینس
اسکے علاوہ گرائڈ پری ریس، باسکٹ بال، ہاکی، کشتی، رگبی اور کئی کھیل اور ہیں ان میں سے 3 کا انتخاب کریں اور ان کو Follow یعنی کہ ان پر کڑی نظر رکھیں تاکہ بات کرتے ہوئے اپنے نقطہء نظر کیساتھ مضبوطی سے کھل کے بارے میں بات کر سکیں۔

خبریں
سب سی آسان اور عام فہم عنوان بحث ومباحثہ اور بات چیت کرنے کی خبریں ہیں آج کل خبروں کے چینلز کی بھرمار کی وجہ سے یہ سب سے آسان عنوان ہے اور پھر کچھ ٹاک شوز دیکھنے کے بعد بندہ تجزیئے کے ساتھ بات چیت کر سکتا ہے اس کے لئے ٹی۔وی ہی کافی ہے مگر اخبار بھی کارگر ثابت ہو گی۔
کل 45 منٹ کی ریاضت آپ کی بات چیت کے ہنر کو بہت اعلیٰ معیار کا کر سکتی ہے اگر آپ کتابیں پڑھنے کے شوقین ہوں تو منفرد یا من پسند جملے اس سے اقتباس کر کے اپنے دوستوں کو سنا کر محظوظ ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ دن کا حال چال، راستہ کی تھکن اور ایسے کئی عنوانات ہیں جن پر بات چیت کا انحصار ہو سکتا ہے۔