نشے کے بارے میں غلط فہمیاں

ہمارے معاشرے میں نشہ خاص طور پر شراب کے حوالے سے بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ یہ غلط فہمیاں صرف نشہ شروع کرنے بلکہ اسے چھوڑنے اور اس کے علاج کے حوالے سے بھی عام ہیں۔ ان غلط فہمیوں کا شکار نشہ کرنے والا اور اس کے اہل خانہ دونوں ہی ہوتے ہیں۔جس کا نتیجہ نشے کی ابتدائی دائمی اور جان لیوا بیماری کی صورت میں نکالتا ہیں۔ ان میں سے بعض غلط فہمیاں دلچسپ ہیں تو بعض غور طلب تاہم ان سب کا نتیجہ ایک ہی نکلتا ہے اور وہ ہے نشے کے علاج سے لاپروائی۔ آئیے دیکھیں کہ ہم ان میں سے کس غلط فہمی کاشکار ہیں۔

Misconceptions About Addiction
Addiction is The Bane of Miserable People

نشہ کرنا دکھی لوگوں کا بکھیڑا ہے

یہ تاثر شاعروں کا پھیلایا ہوا ہے۔ٖٖٖٖ فلموں میں بھی ہم یہی دیکھتے آئے ہیں کہ جب محبوبہ چھوڑ جاتی ہے تو ہیرو غم میں نشہ شروع کر دیتا ہے۔ ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں بھی نوجوان لڑکے لڑکیوں کے نشہ کرنے کی کوئی نہ کوئی وجہ تلاش کی جاتی ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ نشہ کرنے والے کسی کے محتاج نہیں ہوتے وہ اپنے کام سے کام رکھتے ہیں۔ وجہ بعد ازاں دوسرے لوگ تلاش کرتے ہیں۔ اب بتائیے بھلا شادی بیاہوں،میلوں ٹھیلوں اور نیوائیر پر کون سا غم ہوتا ہے؟ نشے کا آغاز توموج مستی کے لیے ہوتا ہے اور نشے کی بیماری ایسا کرنے والوں میں سے چند لوگوں کو بنا چاہے ملتی ہے۔ جب اچھے بھلے لوگ نشہ کرنے لگتے ہیں تو پھردکھی لوگوں کو اس بکھیڑے میں پڑنے سے کون روک سکتا ہے؟

Wine is Like Lion's Milk

شراب ،شیرنی کادودھ ہوتا ہے

حماقتیں بہادری نہیں ہوتیں۔ سائنسی تحقیق کے مطابق شراب محتاط نہیں رہنے دیتی جھجک دور کرتی ہے اور رسک کو نظروں سے اوجھل کر دیتی ہے۔نتیجے میں انسان ایسی حرکتیں اور حماقتیں کر گزرتا ہے جن سے بظاہر دلیری نظر آتی ہے لیکن درپردہ نقصانات اور خطرات ہوتے ہیں۔ ایک سٹیج پر تو وہ شکی وہمی اور جھگڑالو ہو جاتا ہے۔ امریکی ماہر ڈاکڑ جیمزمیلام کہتے ہیں کہ اگر شراب آج ایجاد ہوتی تو امریکا کا ادارہ برائے ادوایات و خوراک اسے کبھی منظور نہ کرتا۔

If You Get Married, You Will Get Rid of Addiction

اگر شادی کر دی جائے تو نشہ چھوٹ جائے گا

یہ غلط فہمی اس طرح پیدا ہوتی ہے کہ لوگ شغلہََ نشہ کرنے والے اور نشے کے بیمار میں فرق نہیں سمجھتے۔ نشے کے مریض صرف علاج سے نشہ چھوڑتے ہیں۔ روایتی طور پر بگڑے ہوئے نوجوانوں کی اس امید پر شادی کردی جاتی ہے کہ شاید وہ سدھر جائیں اور بری سوسائٹی چھوڑ دیں۔ازدواجی زندگی میں نوجوانوں کی دلچسپی کے باعث اکثر یہ ٹوٹکا کامیاب بھی رہتا تھا۔ اس لیے اس کا استعمال جاری ہے۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ نشے کا مریض کسی بھی لحاظ سے شادی کے قابل نہیں ہوتا یہ سراسرظلم ہے۔

He is Forced to Take Drugs For The Sake of Peace & Married Life Pic

وہ سکون اور ازدواجی زندگی کی خاطر نشہ کرنے پر مجبور ہے

یہ ایک بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ نشے سے سکون اور ازدواجی زندگی میں مدد اس وقت تک ملتی ہیں جب تک نشے کی بیماری نہیں آتی۔ یہ بات آغاز میں ہوتی ہے کہ نشے کی بیماری پروان چڑھنے کے بعد نہیں۔ یہ نارمل لوگوں کا وطیرہ ہے۔ نشئی تو تکلیفوں سے بچنے کے لیے نشہ جاری رکھنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ کیا آپ کو ان کے چہرے پر سکون کی کوئی رمق نظر آتی ہے؟ رہ گئی بات ازدواجی زندگی کی تو اس کی حقیقت کسی نشئی کی بیوی سے پوچھ لیں نشے کا آغاز خوش گوار مگرانجام بھیانک ہوتا ہے۔ نشئی سائیکوپیتھ ہوتے ہیں، بدل نہیں سکتے۔

نشے کے علاج کی ٹریننگ بہت اہم ہے

نشے کے مریض کو ایسے القابات سے نوازنا ہی سراسر زیادتی ہے۔ سائیکو پیتھ کا مطلب ہوتا ہے بدمعاش۔ یہ جملہ ایسے سائیکاٹرسٹ استعمال کرتے ہیں جن کی نشے کے علاج کی ٹریننگ نہیں ہوتی اور جن سے نشے کے مریضوں کا علاج نہیں ہوتا پھر وہ اپنی خفت مٹانے زہریلے اور رقیق حملے کرتے ہیں۔ یعنی ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا۔ سائیکو پیتھ کی اصلاح ان جرائم پیشہ افراد کے لیے مختص ہے جو دیدہ ودانستہ کسی وجہ کے بغیر دوسرے لوگوں کی جان و مال کے درپے ہوتے ہیں اور انہیں اس کا کبھی کوئی ملال نہیں ہوتا جبکہ نشے کے مریضوں میں احساس گناہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔ اگرچہ نشے کی بیماری مریضوں کو ذلت اور رسوائی کے کاموں پر مجبور کرتی ہے تاہم علاج کے بعد وہ نا صرف ان زیادیتوں کی تلافی کرتے ہیں بلکہ اعلٰٰی ذوق کے رول ماڈل نظر آتے ہیں۔

Addiction Treatment Training is Very Important Pic

علاج کے لیے 72گھنٹے ہی کافی ہوتے ہیں

وہ تکلیفیں جو کسی شخص کو منشیات کا استعمال ترک کرنے کے بعد فوری طور پر پیدا ہوتی ہیں انہیں علامات پسپائی کہا جاتا ہے۔ یہ علامات تین سے دس دن تک چلتی ہیں۔ اس کے بعد ہلکی پھلکی جسمانی تکلیفیں اور ذہنی اذیت نمودار ہوتی ہیں جوتقریبا تین ماہ تک چلتی ہیں۔ یہ کیفیت سلگن کہلاتی ہے۔ جس میں نیند نہ آنا، ذہنی دباؤ، مخبوط الحواسی اور الجھن پیدا ہوتی ہے۔ ذرا سی بات پرشدید ذہنی ردعمل ابھرتا ہے۔ ان دنوں مریض کو نشے کے خلاف اپنی سب سے بڑی جنگ لڑنا ہوتی ہے اور اس دوران مریض کا محفوظ جگہ ہونا اور تربیت پانا ضروری ہے۔ یہ قطعی غلط ہے کہ مریض کو نشہ چھوڑنے کے محض تین دن کی مدد چاہیے۔ دنیا بھر کی معیاری علاج گاہوں میں نشے کا بنیادی علاج تین ماہ کا ہوتا ہے اور اس کے بعد کچھ عرصہ اہل خانہ کو مریض کی حفاظت کرنا پڑتی ہے۔ نشے کی زندگی گزارنے کے فوائد مریض کو کچھ عرصہ بعد ہی محسوس ہوتے ہیں پھر ہی مریض میں نشے کے خلاف تحریک پیدا ہوتی ہے۔

Some Patients Relapse Suddenly

کچھ مریض اچانک دوبارہ نشہ شروع کردیتے ہیں۔

کچھ مریض اچانک دوبارہ نشہ شروع کر دیتے ہیں۔ یہ درست نہیں، ری لیپس اچانک نہیں ہوتا بلکہ مریض کی ذہنی صحت گرتے گرتے اس درجے کو پہنچ جاتی ہے۔ جہاں پھر سے وہ نشے کو اختیار کرتا ہے۔ مریض کے دوبارہ اس گڑھے میں گرنے سے پہلے کئی علامتیں پیدا ہوتی ہیں جنہں نا صرف مریض اور اس کا معالج بلکہ اہل خانہ بھی پہچان سکتے ہیں۔ ری لیپس سے بچاؤ کے لیے اس برے وقت سے پہلے حکمت عملی بنانا اور اس پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔ بروقت ری لیپس سے بچاؤ کی تربیت اور اقدامات کسی بھی مرحلے میں مریض کو دوبارہ بحالی کے سفر پر کامزن کر سکتے ہیں۔

Because I Do Not Print The Road

کیونکہ میں سڑک چھاپ نہیں۔

ایک بہت بڑی غلط فہمی یہ ہے کہ صرف وہی شخص شرابی ہوسکتا ہے جو نشے میں دھت ہو کر سڑک پر گرا پڑاہویا شراب کی بوتل کے لیے ہر وقت بدمست پھرتا ہو۔ تعلیم، عہدے اور معاشرتی مقام کا شراب کی بیماری سے کوئی تعلق نہیں۔ شرابیوں میں سے سڑکوں پر لڑکھڑانے والے صرف تین فیصد ہوتے ہیں۔ باقی سب جاب کرتے ہیں، جیسے تیسے گھرچلا رہے ہوتے ہیں اور انہیں تباہی کے لیے مزید وقت درکار ہوتا ہے۔ ہمیں یہ ہر گز نہیں بھولنا چاہیے کہ نشے کی بیماری بنیادی طور پر آگے بڑھنے والی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ علاج نہ کیا جائے تو شراب کی بیماری سب کے لیے جان لیوا ہے۔ یادرکھیے! جب آپ شراب دیکھ کر ہاتھ نہیں روک سکتے، اپنی شراب کی مقدار کنٹرول نہیں کرسکتے یا وقت بے وقت پینے پر مجبور ہیں تو یقیناً آپ شراب کی بیماری میں مبتلا ہیں۔

Because I Don't Drink Before Evening

کیونکہ میں شام سے پہلے نہیں پیتا۔

کچھ لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ انہیں اس وقت تک شرابی نہیں کہا جا سکتا جب تک وہ صبح کے وقت شراب نہ پیئں۔حالانکہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی شخص کس وقت پیتا ہے۔ فرق اس سے پڑتا ہے کہ جب وہ پیتا ہے تو ہاتھ روک سکتا ہے یا اس کی بریکیں فیل ہونے سے مراد یہ بھی نہیں کہ جب پیئے، بے قابو ہو۔ اکثر شرابی پہلے کبھی کبھی، پھر باربار اور آخر کار ہمیشہ ہی نشے میں دھت ہو جاتے ہیں۔ یہ صحیح ہے کہ صبح پینا شرابی ہونے کی دلیل ہے۔ اگر کسی شخص کو صبح نہ پینے سے جسم میں ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے تو اس میں شراب کی بیماری موجود ہے۔ تاہم صبح نہ پینے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ شرابی نہیں ہو سکتے۔ اگر آپ کی بیوی کہے کہ آپ زیادہ شراب پینے لگے ہیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ حقیقتا مسئلہ موجود ہے اور آپ کو اس کے متعلق کچھ کرنا چاہیے۔ آپ جب تک شراب پیتے رہیں گے، آپ کی پریشانی بڑھتی رہے گی۔