شیزوفرینیا

شیزوفرینیا ایک ذہنی بیماری ہے جس میں مریض حقیقت سے دور ہوتا ہے۔ مریض کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت اور احساسات کچھ کر نے کی تحریک، حفظان صحت (غسل کرنا ، کپڑے تبدیل کرنا، شیو کرنا) میں خرابیا ں پیدا ہو جاتی ہیں۔ اس بیماری میں عموماً ایسی آوازیں سنائی دیتی ہیں جو کسی اور نہیں سنائی دیتی، ایسے لوگ نظر آتے ہیں جو کسی اور کو نہیں نظر آتے، بعض دفعہ یہ کہیں بیٹھے تو بیٹھے ہی رہتے ہیں اور گھنٹوں وہاں سے ہلتے نہیں ہیں۔ بولتے ہیں تو بولتے ہی جاتے ہیں اور ایسی باتیں کرتے ہیں کہ کسی دوسرے انسان کو اس میں سے شاید 20% ہی سمجھ آئے۔ بعض دفعہ ان مریضوں کو ایسا لگتا ہے کوئی ان کا دماغ پڑھ رہا ہے یا کوئی ان کی سوچوں کو کنٹرول کر رہا ہے یا کوئی ان کونقصان پہنچانا چاہتا ہے یا لوگ ان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اسی وجہ سے کچھ مریض تو کھانا پینا ہی بند کردیتے ہیں اور ان کی جسمانی صحت بھی بہت خراب ہو جاتی ہے۔ چڑچڑا پن آجاتا ہے، مریض غصہ عام لوگوں کی نسبت زیادہ کر تے ہیں، ایک منٹ میں آگ بگولا ہو جاتے ہیں کسی کو مارنے یا خود کو مارنے یا خود مرنے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ شیزوفرینیا کے مریض خودکشی کی بہت بڑی Percentage ہے۔ 20سے 40فیصد خودکشی کر نے کی کوشش کر تے ہیں. جن میں سے 13%کامیاب بھی ہو جاتے ہیں۔ اور کچھ ہی عرصے میں یہ بیماری ان کی تعلیم، جاب، سماجی زندگی کو تباہ بر باد کر کے رکھ دیتی ہے۔ شیزوفرینیا میں عموماً مریض کی نیند بھی خراب ہو جاتی ہے اور وہ دن رات میں صرف دوچار گھنٹے ہی سوتا ہے۔

Schizophrenia

علامات

مثبت علامات

Delusions

Delusions

Delusions کا مطلب ہے کہ مر یض غیر حقیقی باتیں کر نا شروع کر دیتا ہے Delusions کی بھی بہت ساری اقسام ہیں جیسے کہ Delusions of Grandiosity جس میں مریض اپنے ؤپ کو بہت بڑی حستی سمجھنا شروع کردیتا جیسا کہ میرے پاس ایک مریض داخل ہے جو یہ کہتا ہے کہ مجھے گھر جانے دیں وہاں کترینہ کیف میرا انتظار کر رہی ہیں۔ میرا ایک مریض کہتا تھا کہ میں امام مہدی ہوں۔ ایک مریض کہتا تھا کہ زرداری کی بیٹی مجھ سے شادی کر نا چاہتی ہے۔ اسی طرح Delusion of Paranoia ہے جس میں مریض دوسروں پر شک کر تا ہے۔ تمام Delusions میں جو ایک چیز عام ہے وہ یہ ہے کہ مریض غیر حقیقی باتیں کر تا ہے ایسی بات جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہو۔

Hallucinations

Hallucinations

Visual Hallucinaltons

کی قسم ہے جس میں مریض کو جو چیز نظر آتی ہے وہ دوسرے لوگوں کو نظر نہیں آتی

Auditory Hallucinal
ہے جس میں مریض کو آوازیں آتی ہیں جو دوسرے لوگوں کو نہیں آتیں۔ 

Tactile Hallucinaltons
میں مریض کوعموماً لگتا ہے کہ اس کے جسم کا عضو خراب ہو گیا ہے۔ 

Olfactory Hallucinaltons
اس میں مریض کو عموماً بدبو آتی ہے جوحقیقت میں نہیں ہوتی اگر آپ کسی نارمل بندے سے پو چھیں یا خود چیک کریں تووہاںیہ آپ کو بدبو نہیں آئے گی مگر مری باربار کہے گا کہ مجھے بدبو آرہی ہے۔

Disorganized Thinking

Disorganized Thinking

یہ ایک ایسی علامت ہے جس میں مریض کی سوچوں میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے یعنی بعض دفعہ سوچیں آنے کی رفتار تیز ہو جاتی ہے اور وہ بولتا ہے تو بولتا ہی جاتا ہے یہاں تک کہ وہ کسی اور چیز پہ تو جہ ہی نہیں ڈال سکتا اور اسکی باتیں بھی غیر منطقی ہو جاتی ہیں۔

Catatonic

Catatonic

اس علامت میں مریض کوئی ایسی حرکت بار بار کر تا رہتاہے یا بعض دفعہ ایسا بھی ہو تا ہے کہ مریض کسی ایک حرکت میں ہی پڑا رہتا ہے جیسے کے میں ایک ایسے مریض کو جانتا ہوں جو اس علامت میں جو بھی چیز اس کے سامنے آتی ہے وہ اسے منہ میں ڈالتا ہے اور ایک مریض ایسا بھی ہے جو بیٹھا ہے تو بھی کئی گھنٹے بیٹھا ہی رہتا ہے۔

علامات

منفی علامات

Affective Plattenning

Affective Plattenning

اس علامت کو عموماً Flat Face بھی کہا جاتاہے جس کا مطلب ہے کہ مریض کے چہرے پر کوئی احساسات Emotion نہیں ہوتا وہ بہت کم Expressive ہو جاتا ہے۔

Alogia

Alogia

اس علامت میں مریض کی بات چیت بہت کم ہوجا تی ہے یہاں تک کہ بعض دفعہ آپ اس سے کوئی سوال کریں تو وہ بہت چھوٹا سا جواب دیتا ہے۔

Avolition

Avolition

اس علامت میں مریض کی Action کر نے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے وہ کچھ کر تا نہیں ہے۔

Cognitive Symptoms

Cognitive Symptoms

ندگی کے روزانہ کے کام کاج میں ان کو کوئی دلچسپی نہیں رہتی۔ اس میں مریض کی کسی بھی چیز پر فوکس کر نے کی صلاحیت خراب ہو جاتی ہے اس کی یاداشت Affect ہوتی ہے اور فیصلہ کر نے کی صلاحیت خراب ہو جاتی ہے Orientation خراب ہو جاتی ہے Calculation خراب ہو جاتی ہے۔