محسن نواز
ڈائریکٹر پی آر
محسن نواز
(ڈائریکٹر پی آر)
مسٹر محمد محسن نواز، ولنگ ویز اور صداقت کلینک کے ایگزیکٹو پی آر کے ڈائیریکٹر ہیں۔ وہ ایک حقیقی انسپریشن ہیں، بات چیت کی اعلی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ، ایک ورسٹائل شخصیت کے مالک ہیں۔ دو سال کی عمر میں پولیو کے حملے کے نتیجے میں انکی ٹانگیں زیر اثر آ گئی اور اسکے بعد ۱۳ سال کی عمر میں انکو دوسرے جسمانی چیلنج کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں انکی بینائی چھن گئی، لیکن انہوں نے ان تکالیف سے ہار نہیں مانی اسکی بجائے انہوں نے اس پر غلبہ پایا اور انکو پوری ہمت اور جذبے سے قبول کیا۔ انہوں نے بریل ریڈنگ اور رائٹنگ سسٹم اور آڈیو کیسٹ کے ذریعے اپنی پڑھائی جاری رکھی۔ اردو لٹریچر کے شوقین ہونے کی وجہ سے انہوں نے ۱۹۹۹ میں اردو لٹریچر میں ماسٹرز کیا۔ انکو سکرین ریڈر سافٹ وئیرز پر مکمل صلاحیت حاصل ہے۔ محسن نواز اپنی کامیابی کا ذمہ دار اپنے مینٹر ڈاکٹر صداقت علی کو مانتے ہیں جو انکے ہنر کو مزید نکھارنے میں ایک قوت کا کام کرتے ہیں۔ ڈاکٹر صداقت انکی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی اس صورت میں لے کر آئے جب انہوں نے ۱۹۹۷ میں انکو اپنی کتابوں کی سیریز: ‘ون منٹ منیجر-اردو’ کے پروجیکٹ میں انکو ٹیلی مارکیٹر کے طور پر خدمات سرانجام دینے کا موقع فراہم کیا۔ اس پروجیکٹ کی زبردست کامیابی انکی زندگی میں ایک سنگ میل ثابت ہوا اور انکے معاش کی بنیاد بنا اور انہوں نے ۱۹۹۹ میں ڈپ میں کام کرنا شروع کر دیا۔
انکے جلدی سیکھنے کی صلاحیت اور ذمہ دار رویے نے انکو پروفیشنلی کامیاب ہونے کے مختلف مواقع فراہم کیے۔ اب وہ ولنگ ویز کے ڈائریکٹر سیلز اور پی آر کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر صداقت علی کے مشیر خاص کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر صداقت علی اور انکی پروفشنلز کی ٹیم کے ساتھ کام کرتے کرتے انہوں نے کاؤنسلنگ اور سائیکالوجی کے متعلق کافی علم حاصل کر لیا ہے۔ محسن کہتے ہیں کہ ڈاکٹر صداقت علی کے بھر پور تعاون اور حو صلہ افزائی نے انکی زندگی میں بھروسہ اور مثبت انداز میں اثر انداز کیا ہے۔ محسن کی دلکش اور پر سکون آواز کئی دلوں کی دھڑکن بن گئی جب انہوں نے “مست ایف ایم ۱۰۳” کو اسکے شروعاتی دور میں جوائن کیا۔ یکم مئی ۲۰۰۴ میں انہوں نے اپنا مشہور اور ایک خاص رحجان پیدا کرنے والا شو شروع کیا۔ وہ ایف ایم کے سب سے ذیادہ مشہور آر جے ہیں، جن کے شائقین کی تعداد بے شمار ہے۔ وہ ویب ریڈیو چینج او کلاک کے اسٹیشن ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے ستمبر ۲۰۱۴ میں ایس بی این ٹی وی پر ماہر ڈاکٹر صداقت علی کے ساتھ ایک ٹی وی شو “سمارٹ سلوشن” بھی شروع کیا۔ محسن کو اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے معذور افراد کے لیے نئی راہیں کھولیں اور مختلف جسمانی معذوریوں کے ساتھ بھی دنیا میں پہلے ریڈیو اور ٹی وی کے میز بان رہ چکے ہیں۔
وہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں جسمانی طور پر معذور افراد کے لیے ایک مینٹر/ مسیحا کی طرح ہیں۔ انکو ۲۰۱۰ میں وائس سوسائٹی کی طرف سے بیسٹ آئیکان کے اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔ انکی نایاب خصو صیات کو مانتے ہوئے انکو سوسائٹی کی اعزازی چیئر مین شپ بھی دے دی گئی۔ انکو مختلف اداروں اور یونیورسٹیز کی جانب سے مو ٹیویشنل ٹاکس کے لیے دعوت دی جاچکی ہے، جس میں ۲۰۰۷ میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان کی انڈر نائنٹین ٹیم سے بات چیت/خطاب بھی شامل ہے۔ محسن کی پر کشش شخصیت نے ہمیشہ الیکٹرا نک میڈیا اور پرنٹ میڈیا میں خاص توجہ/جگہ ہی حاصل کی ہے اور تمام مشہور ٹی وی چینلز اور اخبارات نے ان سے انٹرویو لینا چاہا۔ وہ اپنی زندگی کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ انکی پر کشش شخصیت لوگوں کو مختلف طریقوں سے متاثر کرتی ہے۔ کچھ لوگوں انکے ڈریسنگ کی تعریف کرتے ہیں، کچھ لوگوں کو انکی میوزک اور شاعری کا انتخاب پسند ہے، کچھ انکے ذمہ دارانہ رویے کو پسند کرتے ہیں اور کچھ انکو دلجوئی کی بہترین پناہ گاہ سمجھتے ہیں۔ محسن نواز زندگی کوعملی طور پر ہاں کہنے والے اور جینے والے انسان ہیں۔ انکی قوی شخصیت کی خوشبو دوسروں کی زندگیوں کو بھی روشن کرتی ہے۔ انکے جادوئی، گہرے ،میٹھے الفاظ آپ پر سحر انگیز اثر چھوڑیں گے، آپکی زندگی میں ایک نیا جوش اور جذبہ پیدا کر دیں گے۔ وہ ہر ممکن، دوسروں کی زندگی جس جذبے کی کمی ہے اس کو واپس پانے میں، مدد کرتے ہیں اور انکو تبدیلی کے لیے مائل کرتے ہیں۔ ایسی تبدیلی جو آپکو کامیابی کی نئی سطح پر لے جائے گی اور آپکے ذہن اور روح کو سکون دے گی۔
-
نشہ مریض کے لیے مشغلہ اور فیملی کے لیے مسئلہ! انتظار ظلم ہوگا۔
-
The signs of mania in mood disorder | Mohsin Nawaz | Shumaila Batool
-
How Cryptocurrency (Bitcoin) Effects Your Mind | | Mohsin Nawaz | Shumaila Batool
-
How to overcome mental health stigma? | Mohsin Nawaz | Shumaila Batool
-
اچھے "جیون ساتھی" کا انتخاب کیسے کریں؟
-
نشے کے علاج کی کتنی اقسام ہے؟
-
Private video
-
Private video
-
How Cryptocurrency (Bitcoin) Effects Your Mind | | Mohsin Nawaz | Shumaila Batool
-
Psychologist Online | 09-10-2021| Mohsin Nawaz | Shumaila Batool
-
Psychologist Online | 16-10-2021| Mohsin Nawaz | Shumaila Batool
-
اچھے "جیون ساتھی" کا انتخاب کیسے کریں؟