سمیرا پروین
کلینیکل سائیکلوجسٹ
سمیرا پروین
(کلینیکل سائیکلوجسٹ)
سمیرا پروین
کلینک سائیکلوجسٹ ہیں اور صداقت کلینک کراچی میں بطور کلینیکل سائیکلوجسٹ کام کررہی ہیں۔ انھوں نے فیڈرل اردو سائنس یونیورسٹی سے ) بی- ایس( بیچلر آف سائنس سائیکلوجی میں مکمل کیا اور پی- ایم- ڈی-سی-پی )پوسٹ مجسٹریٹ ڈپلومہ ان کلینکل سائیکلوجی( انسٹیوٹ آف کلینکل سائیکلوجی کراچی یونیورسٹی(سے مکمل کیا۔
انھوں نے جناح پوسٹ میڈیکل سینٹر اور انسٹیٹوٹ آف کلینکل سائیکلوجی(ICP) میں بطور انٹرن کام کیا جس کے دوران ، انھوں نے مختلف آرگنائزیشن ، ذہنی و نفسیاتی وارڈ اور این جی اوز کا وزٹ کیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے اسپیشل بچوں کے ساتھ بھی کام کرنے کا تجربہ حاصل کیا۔
اپنے کام کے دوران یہ ذہنی جانچ ، نیو رولو جیکل جانچ ، ذہنی صحت ، سائیکوتھیراپیز ،ذاتی نشونما، سٹریس ،انیٹرائنی مینجمنٹ پروگرام ،گروپ تھراپی اور انفرادی تھراپیز پر بھی کام کرتی رہی ہیں ۔
انھیں REBT, CBT اور DBT تھیراپیز میں مہارت حاصل ہے انھوں نے مختلف موضوعات پر ریسرچ ورک بھی کیا اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر سیمینار بھی کیئے ۔
یہ اسلامک کتابوں کے مطالعہ کی شوقین ہیں اور سیاست میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں ۔