تعارف

جامع علاج، مداخلت، تربیت اور نشے کی بیماری اور معلوماتی مواد کی اشاعت صداقت کلینک کا طرہ امتیاز ہے۔ ممکن ہے کہ آپ کا کوئی عزیز نشے کی علاج گاہ سے ناکام لوٹا ہو اور مرض تا حال برقرار ہو۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کامیاب علاج کے بعد اس نے دوبارہ نشہ شروع کر دیا ہو، عموماً علاج کے بعد دوبارہ نشہ کرنے والوں کے اہل خانہ اور دوست احباب علاج کی تاثیر پہ اپنا یقین کھو بیٹھتے ہیں لیکن برائے مہربانی ناامید مت ہوں۔ صداقت کلینک آئیے! ہم آپ کا اعتماد بحال کریں گے۔

Sadaqat Clinic About Us Pic

صداقت کلینک کا طرہ امتیاز

چاہیں تو ہمارے مطمئن کلائنٹس سے ملیں، چاہیں تو خود ہمیں اعلیٰ ترین معیار پر پرکھیں، ایک اچھے علاج کی راہ ہموار کرنے کیلئے یہ ایک عمدہ آغاز ہو گا۔ آپ کے ذہن میں ہیں کچھ الجھے ہوئے سوال، تو آپ آئیے اور پوچھئیے، ہم سلجھائیں گے آپ کی ساری گتھیاں، جب آپ مریض کو علاج پر راضی کر کے لائیں گے تو ہم کریں گے آپ کے پیارے کا بہترین علاج اور اسے دلائیں گے نشے سے نجات۔

Intervention Page Pic

انٹروینشن

آپ انٹروینشن سیکھ لیں گے تو بغیر کسی زور آزمائی کے اپنے پیارے کو علاج میں لے آئیں گے۔ جو مریض خود راضی ہو کر علاج میں آتے ہیں وہ کھلی فضا میں علاج کے مراحل سے گزرتے ہیں، ان کے اہل خانہ آزادانہ ملتے ہیں۔ آج ہی ٹریننگ حاصل کیجئے، مریض کو علاج پر راضی کیجئے، بامعنی علاج اپنائیے۔ اپنے پیارے کا مستقبل روشن کیجیئے۔

Starting Point

نقطہ آغاز

گزشتہ کئی دھائیوں سے پاکستان کے چپے چپے اوردنیا بھر میں جہاں بھی پاکستانی بستے ہیں، لوگ نشے سے بحالی کیلئے آتے رہے اور صداقت کلینک ان خاندانوں کی کایا پلٹنے کا نقطہ آغاز بنتا رہا، ہمارا خواب بھی وہی ہے جو آپ کا ہے۔ یہ وہی خواب ہے جو 1980ء میں صداقت کلینک کے بانی ڈاکٹر صداقت علی نے دیکھا تھا اور آج صداقت کلینک کے 60 سے زائد ڈاکٹر، سائیکالوجسٹ، سائیکاٹرسٹ اور کاؤنسلرز شرمندہ تعبیر کر رہے ہیں۔