طحہٰ صداقت
سی ای او
طحہٰ صداقت
(سی ای او)
مسٹر طحہ صداقت ۲۰۰۷ میں گورنمنٹ کالج، یونیورسٹی سے گریجویٹ ہوئے۔ انہوں نے کامیابی سے اپنی بیچلرز کی ڈگری میں کمیونیکیشن، پولیٹیکل سائنس اور انگلش لٹریچر میں حاصل کرنے بعد انگلش لٹریچر میں ماسٹر کیا۔ ان کو گورنمنٹ کالج، یونیورسٹی کی طرف سے رول آف آنر اور نمایاں خدمات کی بنا پر سرٹیفیکیٹ بھی دیا گیا۔ وہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھےاور انکو گورنمنٹ کالج، یونیورسٹی کے سینئر کلب: بہترین طالبعلموں کا گروپ جو اپنے وقت میں یونیورسٹی کی پالیسی بنانے میں شامل ہوتے تھے، کا ممبر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
طحہ صداقت نے وائٹل سمارٹ، امریکہ سے اپنی انفلیوئنسر ماسٹری کی ٹریننگ مکمل کی۔ انہوں نے ۲۰۱۱ میں شکاگو سے اپنا کورس مکمل کرنے کے بعد سے ولنگ ویز اور صداقت کلینک میں کامیابی سے کلائنٹس کو انفلیوئنسر کی ٹریننگ دیتے ہیں۔ ولنگ ویز اور صداقت کلینک کے تجربہ کار اور سینئر سیمینارین ہونے کی حثیت سے وہ مختلف نمایاں سپورٹ پروگرامز کی تربیت جس میں کروشل کنورسیشن، کروشل کنفرنٹیشن اور انفلوئنسنگ سٹریٹجیز میں شامل ہیں، تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ باقاعدگی سے “بااثر لوگوں کی سات عادات” کو نئے کاؤنسلرز کی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ علاج اور اسکے طریقوں میں لاگو کرتے ہیں۔ ولنگ ویز اور صداقت کلینک کے سی-ای-او ہونے کی حثیت سے وہ ولنگ ویز لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے منیجمنٹ، ایڈمنسٹریشن اور ایچ آر کے معلاملات کو دیکھنے کے ذمہ دار ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ادارے میں نئے امپلائیز کو رکھنے اور انکی اوریئنٹیشن کے انچارج ہیں اور وہ نئے، پرانے امپلائیز کے لیے ٹریننگ شیشن کا بھی انعقاد کرتے ہیں۔ وہ پاکستان کی کامیاب ہوتی ہوئی میوزک انڈسٹری میں بھی شامل ہیں اور پورے پاکستان میں کئی شوز انعقاد کروا چکے ہیں۔ وہ مختلف ممالک میں، ساؤتھ ایشیا اور مڈل ایسٹ کے لیے میوزک بینڈ “جوش” کے برینڈ ایمبیسیڈر کے طور پر بھی سفر کر چکے ہیں۔