نائزہ پرویز
کلینیکل سائیکلوجسٹ
نائزہ پرویز
(کلینیکل سائیکلوجسٹ)
نائزہ پرویز فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے شعبہ نفسیات میں بی ایس گریجویٹ ہیں۔ وہ دو سال سے اس شعبے سے منسلک ہیں اور اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج, پی این ایس شفاء اور ڈائنامکس آف مائنڈ میں بطور انٹرنی کام کر کے تجربہ حاصل کیا اس کے علاوہ انہوں نے کلینکل سائیکالوجی میں ڈائنامکس آف مائنڈ سے ڈپلومہ کیا اور مختلف موضوعات پر ورکشاپس میں شرکت کرکے اپنی مہارتوں میں اضافہ کیا۔ اس کے علاوہ انہیں ریسرچ پر بھی مہارت حاصل ہے۔ حال میں یہ صداقت کلینک کراچی میں ایسوسی ایٹ کلینیکل سائیکالوجسٹ کے طور پر پریکٹس کر رہی ہیںں۔ جہاں وہ آرٹ تھراپسٹ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں، اس کے ساتھ ذہنی مسائل کے مریضوں کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ مزید برآں وہ نشے کی بیماری میں مبتلا مریضوں اور ان کے فیملی ممبرز کی کاونسلنگ بھی کرتی ہیں۔ وہ اس شعبہ میں لوگوں کی زندگیاں بہتر کرنے میں اپنی خدمات بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔