امجد علی شاہ صداقت کلینک مری میں بطور کلینکل سیکالوجسیٹ اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے جامعہ کراچی سے کلینکل سیکالوجی اورفیڈرل اردویونیورسٹی کراچی سے انگریزی ادب میں ماسٹر کیا ہے۔ ایم فل کی ڈگری انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے حاصل کی ہے ۔انہوں نے پاکستان میں نفسیات سے متعلق منعقد کردہ متعدد قومی اور بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی ہے ۔ وہ تھائی لینڈ کے دارلحکومت بنکاک میں واقع اسلامک کالج آف تھائی لینڈ میں بطور سیکلوجسیٹ اور کیریئرکانسلر اپنے خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ انہوں نے برطانیہ کی کانسلٹنسی فرم آکسفورڈ پالیسی منجمینٹ اسلام آباد میں بطور سینیر ریسرچ ایسوسی ایٹ بھی کام کیا ہے ۔ جہاں پر صوبہ خیبر پختوخواہ اور پنجاب میں بنیادی تعلیمی اصلاحات اور بالخصوص سیکنڈری سطح میں نفسیات کو تعلیم کے نصاب میں شامل کرنے کے متعلق تحقیق اور تجاویز کی زمہ داریاں سر انجام دیں۔انہوں نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے رجحان کے نفسیاتی اور سماجی وجوہات پر تحقیق بھی کی ہے۔