روزانہ کی بنیاد پر تشکر کا اظہار کرنے کے بہت سے فوائد ہیں۔ تحقیق یہ ثابت کرتی ہے کہ تشکر کا اظہار ہمارے لیے خوشی کا باعث بنتا ہے۔ انسانوں کا دماغ کچھ اس طرح سے تخلیق کیا گیا ہے کہ منقی خیالات، مثبت سوچ کے مقابلے ہماری توجہ اپنی جانب زیادہ شدت سے کھینچتے ہیں۔ منفی سوچیں ہمارے ذہن میں گردش بھی زیادہ دیر تک کرتی رہتی ہیں۔ باقاعدگی سے اظہار تشکر کرتے رہنے کے ذریعے، آپ کا دماغ خود کار طریقے سے مثبت خیالات کو ترجیح دینا سیکھ لیتا ہے۔
یہ دیکھا گیا ہے کہ شکر کا اظہار کرتے رہنے سے آپ بہتر صحت، بڑھتی ہوئی توانائی، بہتر تعلقات، اور ایک زیادہ مثبت رویہ کے مالک بن سکتے ہیں۔ یہ افسردگی کو کم کرنے اور آپ کے موڈ کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ ضروری نہیں کہ آپ شکریہ صرف لوگوں کا ہی ادا کریں۔ چھوٹی چیزوں کے لیے بھی شکر گزار ہونا اتنا ہی اہم ہے جیسے کہ صبح جاگنا، سورج کی چمک دیکھنا، پینے کے لئے تازہ پانی کا ہونا یا اچھی صحت پر فخر کرنا۔
زندگی میں شکر گزاری کا اظہار کرتے رہنے اور خوشی کو بڑھانے کے لیے مندرجہ ذیل تدابیر اپنائی جا سکتی ہیں۔
جرنل میں روزانہ کی بنیاد پر تین ایسی چیزیں درج کرنا جن کہ لئے آپ شکر گزار ہیں۔
اپنی ذاتی یا پیشہ ورانہ زندگی سے کسی شخص کو ای میل لکھ کر اپنے تشکر کا اظہار کریں۔
رحم دلی یا شفقت کا کوئی بھی ایک چھوٹا سا مظاہرہ کریں۔ دوسروں کے لیے کچھ اچھا کرنا ہمیں خود اچھا احساس فراہم کرتا ہے۔ کسی اجنبی کے لیے دروازہ کھولیں یا گھر کا کوئی ایسا کمرہ صاف کریں جو آپ عام طور پر نہیں کرتے۔
meditation اور mindful activities میں مشغول رہیں۔ شروع میں بے شک آپ ان سرگرمیوں کو صرف پانچ منٹ کے لیے ہی انجام دیں۔ اگر تو یہ آپ کے لئے کاریگر ثابت ہوتی ہیں تو آپ آہستہ آہستہ ان کا دورانیہ بڑھا سکتے ہیں۔
اظہار تشکر آپ کے وقت اور کوشش کے سوا اور کچھ بھی نہیں مانگتا۔ یہ ہم کبھی نہیں جانتے کہ ہمارا اظہار تشکر کب کس طرح کسی کا دن بنا دے۔ اسے آزمائیں اور دیکھیں کس طرح آپ خود بھی اچھا محسوس کرتے ہیں۔